غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ۔فلسطین وزراء برائے خاندانی و سماجی بہبود کی ترکیہ میں زیرِ علاج فلسطینی بچوں کے ساتھ ملاقات
ہم ماضی کی طرح آج، کل اور ہمیشہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں اور غزہ کے بچوں کی حمایت جاری رکھیں گے: ماہ نور
ترکیہ۔فلسطین وزراء برائے خاندانی و سماجی بہبود کی ترکیہ میں زیرِ علاج فلسطینی بچوں کے ساتھ ملاقات
Goktas expressed her grief over Gaza's women and children, who are the majority of victims of Israeli attacks
25 مئی 2025

ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی وسماجی بہبود، 'ماہ نور اعوزدیمیر گوکتاش 'نے ایک دفعہ پھر فلسطین اور غزہ کے بچوں کے ساتھ انقرہ کی حمایت و یکجہتی پر زور دیا ہے۔

ماہ نور نے فلسطین کے وزیر برائے سماجی بہبود' سماح حماد 'کے ہمراہ بروز  ہفتہ، اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے کے بعد بغرض ِعلاج  ترکیہ لائے گئے، فلسطینی بچوں سے ملاقات کی ۔

وزراء نے دارالحکومت انقرہ میں 'بلکینٹ روایتی کھیلوں کے یوتھ اینڈ اسپورٹس کلب' میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ وزراء  نے تیر اندازی کے مقابلوں  میں حصہ لیا اور بچوں کو گھُڑ سواری کرتے  دیکھا۔

تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں  وزیر ماہ نور نے کہا ہے کہ "ہم ماضی کی طرح آج، کل اور ہمیشہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں اور غزہ کے بچوں کی حمایت جاری  رکھیں گے۔"

گوکتاش نے اسرائیلی حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ  معاشرتی طبقے یعنی غزہ کی عورتوں اور بچوں پر ٹوٹنے والے مصائب  پر  دکھ کا اظہار کیااور کہا ہے کہ"اسرائیل، دنیا کی آنکھوں کے سامنے جاری نسل کشی میں تمام اخلاقی اقدار کو پسِ پُشت ڈال کر اسکولوں اور اسپتالوں تک کو نشانہ بنا رہا ہے۔"

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کی زیرِ قیادت ' ترکیہ'، فلسطینی عوام کی آواز بنا ہوا ہے۔

فلسطین کے وزیر برائے سماجی بہبود' سماح حماد ' نے  بھی غزہ کے بچوں کے ساتھ ملاقات پر   فخر کا اظہار کیا اورکہا ہے کہ  اپنے والدین کے ہمراہ  غزّہ سے نکالے گئے اور ترکیہ میں زیرِ علاج ان بیمار بچوں کے لیے ترکیہ  وزارت خاندانی و سماجی بہبود کی کوششیں قابلِ ستائش  ہیں۔ انہوں نے وزیر ماہِ نور کی بچوں کے ساتھ قریبی دلچسپی  کو بھی سراہا ہے۔

سماح حماد  نے کہا ہے کہ"ہمیں یقین ہے کہ غزہ میں جاری حملے اور بھوک ہر فلسطینی کو متاثر کر رہے ہیں۔ تقریباً 80 دنوں سے غزہ میں نہ تو خوراک پہنچی ہے اور نہ ہی انسانی امداد۔ وہاں پانی، صحت کی دیکھ بھال، یا تعلیمی مواقع دستیاب نہیں ہیں، اور بہت سے لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آج جن بچوں سے ہم ملےہیں  ان میں سے زیادہ تر  اپنے کسی نہ کسی  عزیز سے محروم ہو چکے ہیں۔"

انہوں نے ترکیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی  ہے کہ یہ دورہ، ایک مقصد پر متحد دو ملّتوں،  کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرے گا ۔"

ترکیہ کی وزیر برائے خاندانی وسماجی بہبود ، 'ماہ نور اعوزدیمیر گوکتاش 'نے  بھی  کہا  ہےکہ صدر رجب طیب اردوعان نے 2026-2035 کو "خاندان و آبادی کی دہائی" اعلان کیاہے۔ اس اعلان کی رُو سے ترکیہ آئندہ دس سالوں میں تعلیم، صحت، روزگار، محنت، اور سماجی شعبوں میں خاندانی مرکزیت پر مبنی پالیسیوں کو ترجیح دے گا ۔

دریافت کیجیے
غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کر دی جائے: سانچیز
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع کر دی
اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 1,968 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے
اسرائیل دو سال میں پہلی بار فلسطینیوں کو غزہ واپسی کی اجازت دے رہا ہے
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا
اسرائیلی کابینہ  نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
غزہ جنگ بندی منصوبے پر دن 12 بجے دستخط کئے جائیں گے
حماس: 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 2,000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا جائے گا
اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے پر متفق ہو گئے ہیں:ٹرمپ
حماس: فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا ہے
اسرائیل کا، آزادی فلوٹیلا اتحاد پر، حملہ
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے: غزّہ حکومت
"غزہ میں اسرائیلی نسل کشی برقرار" قحط و موت کے سائے میں بلبلاتی عوام کی آہ و پکار
امریکہ جنگ کی فنڈنگ کر رہا ہے
حماس-ثالثین مذاکرات کا پہلا دور 'مثبت ماحول' میں ختم ہوا ہے: مصری ذرائع ابلاغ
ترکیہ نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے شواہد جمع کیے ہیں
ہمیں اسرائیلی حراست میں 'لفظی اور جسمانی' تشدد کا سامنا کرنا پڑا — مراکشی صحافی
غزّہ محاصرہ شکن بین الاقوامی کمیٹی: امدادی قافلہ غزّہ کے قریب پہنچ گیا ہے
حماس: ہتھیار ڈالنے سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں اور تحریک کا موقف مسخ کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں
ٹرمپ: مصر میں حماس کے وفود کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے ہیں