دنیا
2 منٹ پڑھنے
الجزائر: جنگلات کو قصداً جلانے والوں کو سزائے موت دی جائے
صدر عبدالمجید تبون نے جان بوجھ کر جنگلات میں آگ لگانے والوں کے لیے سزائے موت کو بحال و فعال کرنےکا حکم دے دیا
الجزائر: جنگلات کو قصداً جلانے والوں کو سزائے موت دی جائے
الجزائر کے صدر کا جنگلات میں جان بوجھ کر آگ لگانے پر سزائے موت کا حکم / AA

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ملک میں حالیہ جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت کے بعد، جان بوجھ کر جنگلات میں آگ لگانے والوں کے لیے سزائے موت کو بحال و فعال کرنےکا حکم دیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، تبون نے یہ ہدایت ، جنگلاتی آگ کے اثرات کے جائزے کے لئے اور اعلیٰ سطحی سِول اور فوجی حکام کی شرکت سے منعقدہ  اجلاس کے دوران دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تبون نے اجلاس میں وزیرِ انصاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ 15 ستمبر تک فوجداری قانون میں ایسی ترمیم پیش کریں جس کے تحت جنگلاتی علاقوں میں جان بوجھ کر آگ لگانے والوں کو سزائے موت دینے کی گنجائش پیدا ہو جائے۔

قانونی دفعات

سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق  سزائے موت اس وقت تک نافذ نہیں کی جائے گی جب تک تمام قانونی اپیلوں کے راستے مکمل طور پر ختم نہ ہو جائیں۔

واضح رہے کہ الجزائر کے فوجداری قانون میں مختلف جرائم کے لیے سزائے موت اب بھی موجود ہے تاہم ملک میں 1993 سے سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

موجودہ قانون کے تحت جان بوجھ کر جنگلات میں آگ لگانے کے جرم کی سزا بعض سنگین حالات میں عمر قید سمیت زیادہ سے زیادہ 30 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے