مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران کی جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی،تیل کی قیمتیں گر جائیں گی:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​”بہت جلد“ ختم ہو جائے گی، اور انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ تنازع ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔
ایران کی جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی،تیل کی قیمتیں گر جائیں گی:ٹرمپ
ٹرمپ-ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​”بہت جلد“ ختم ہو جائے گی، اور انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ تنازع ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے بدھ کو مونٹانا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ایران جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ خود اس کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ان کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اور تیل کی قیمتیں چٹان کی طرح نیچے گر جائیں گی۔“

اس سے قبل، مونٹانا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے اس بات پر غیر یقینی کا اظہار کیا کہ واشنگٹن تنازع کو ختم کرنے کی کوششوں کے دوران کن ایرانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی بحریہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی فضائیہ نہیں ہے۔ان کی فوج تباہ ہو چکی ہے اور  ان کے رہنما جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شاید ان کے رہنماؤں کو چھوڑ دینا چاہیے تھا کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ ہم آخر کس سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

 صدر نے ایران کو ماضی میں مشرقِ وسطیٰ کی ایک غالب فوجی قوت کے طور پر بھی بیان کیا اور دلیل دی کہ امریکی فوجی کارروائیوں نے اس کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مشرقِ وسطیٰ کا بدمعاش تھا، یہ ملک اب اتنا طاقتور نہیں رہا جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں نے ایران کے بحری بیڑے کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے فوجی طیاروں کو ناقابلِ استعمال بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس 159 جہاز تھے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ایک بھی فعال نہیں ہے، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس کے لڑاکا طیارے ملک کے رن ویز پر ہی تباہ کر دیے گئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
ایران کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کبھی نہیں رُکیں: حسینی
پاکستان: ریل گاڑی پٹری سے اُتر گئی، 5 مسافر ہلاک
اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب: مشکلات کے باوجود شام صحیح راہ پر گامزن ہے
پائلٹ کی قومیت  طیارے کی لینڈنگ میں مشکل بن گئی
امریکی شہری  مملکت میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں:سفارت خانہ امریکہ
نیپال میں شدید بارشیں، 100 سے زیادہ غیر ملکی سیاح پھنس گئے
روس نے ہمارے پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے:یوکرین
غزّہ میں زیتون کی خطرناک حد تک کم ہوتی پیداوار تصاویر کے آئینے میں
روس پر 1,600 نئی پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے: یورپی یونین
عراقی لڑاکا طیاروں نے مشرقی صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا، رپورٹ
جنوبی کوریا:شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں پراجیکٹائل فائر کیا ہے
اقوام متحدہ: "جبوتی کے ساحل پر فیری بوٹ حادثے میں 139 افراد جاں بحق، 84 لاپتہ
سعودی عرب کی ریاض میں وزارتی فورم میں بلا رکاوٹ توانائی کی فراہمی کی ضمانت
سعودی عرب: شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک اور مہلک حملہ، ایک شخص ہلاک 11 زخمی
ہماری شراکت داری سرحدوں سے کہیں آگے تک ہے: اردوعان