دنیا
3 منٹ پڑھنے
پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے اندر تک مار کرنے سے روک دیا
پینٹاگون نے یوکرین کو امریکی ساختہ دُور مار عسکری ٹیکٹیکل میزائل سسٹموں کو روس کے اندرونی اہداف پر گرانے سے روک دیا ہے: وال اسٹریٹ جنرل
پینٹاگون نے یوکرین کو روس کے اندر تک مار کرنے سے روک دیا
ایٹیکمز ایک امریکی ساختہ طویل المدّتی، درستگی سے ہدایت یافتہ میزائل نظام ہے جو 300 کلومیٹر دور تک کے ہدفوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ / Reuters
24 اگست 2025

پینٹاگون نے یوکرین کو امریکی ساختہ طویل مار کے ٹیکٹیکل میزائل سسٹموں کو روس کے اندرونی اہداف کے خلاف استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی ہفتے کے روز امریکی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق پینٹاگون نے یوکرین کو امریکی ساختہ طویل مار کے عسکری ٹیکٹیکل میزائل سسٹموں (ATACMS) کو روس کے اندرونی  اہداف پر گرانے سے روک دیا ہے۔ اس پابندی سے  کیف کی ان ہتھیاروں کو ، ماسکو کی جارحیت کے خلاف بطور  دفاع،  استعمال کرنے کی صلاحیت محدود ہو گئی ہے ۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ، تین سالہ روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے  امن معاہدے کے حصول میں ناکامی کے بعد زیادہ مایوس ہو گئے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اور بعد ازاں  یورپی رہنماؤں اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں کوئی  قابل ذکر پیش رفت حاصل نہ ہونے کے بعد  ٹرمپ نے بروز جمعہ جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ وہ ،دوبارہ روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے  یا پھر  امن مرحلے سے دستبرداری  پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ"میں فیصلہ کرنے جا رہا ہوں کہ ہم کیا کریں گے اور یہ ایک بہت اہم فیصلہ ہوگا۔ دیکھتے ہیں کہ یہ  فیصلہ بڑے پیمانے کی پابندیاں ہوتا ہے یا بھاری محصولات یا پھر دونوں۔  یہ بھی ممکن ہے کہ ہم امن مرحلے سے نکل جائیں  اور کہیں کہ یہ آپ کی لڑائی ہے"۔

ٹرمپ نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ پوتن اور زیلنسکی کے درمیان دو طرفہ ملاقات کا اہتمام کریں گے لیکن یہ بھی مشکل ثابت ہوا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعہ کو این بی سی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے لیے کوئی ایجنڈا طے نہیں کیا گیا۔

لاوروف نے این بی سی کو بتایا ہے کہ"کسی سربراہی  اجلاس کے لئے ایجنڈہ طے پانے پر پوتن،زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں لیکن یہ ایجنڈہ اس وقت طے نہیں ہے"۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس کی، پوتن کو امن مذاکرات میں شمولیت پر قائل  کرنے کی، کوشش کے دوران  پینٹاگون نے یوکرین کو روسی علاقے میں  اندر  تک حملے کرنے سے روک دیا  تھا۔

جرنل کے مطابق دُور  مار  ہتھیاروں کے استعمال پر حتمی  فیصلے کا اختیار وزیر دفاع  پیٹ ہیگسیٹھ کے پاس ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر اور وزارت دفاع نے دفتری اوقات کےبعد  رائٹرز کی تبصرے کی درخواست کا  کوئی فوری جواب  نہیں دیا۔ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے بھی فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ