سیاست
2 منٹ پڑھنے
چین کی تائیوان کے حوالے سے اپنے شہریوں سے جاپان کا سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی اپیل
بیجنگ نے جاپان کی نئے وزیر اعظم کے تائیوان تنازع کے بارے میں کیے گئے تبصروں کے بعد چینی شہریوں کے لیے "نمایاں خطرات" کی وارننگ جاری کی ہے۔
چین کی تائیوان کے حوالے سے اپنے شہریوں سے جاپان کا سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی اپیل
بیجنگ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے جاپان کے سفیر کو باضابطہ سرزنش کے لیے طلب کیا تھا۔ / Reuters

چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جس سے ایسے سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے جو جاپان کی نئی وزیرِ اعظم کے تائیوان پر  چین کے ممکنہ حملے کے بارے میں  جاری کردہ بیانات  سے پیدا ہوا ہے۔

یہ تناو 7 نومبر کو وزیرِ اعظم سناےٰ تاکائیچی کے بیانات کے بعد  پیدا ہوا، جنہیں عام طور پر اس تاثر کے طور پر لیا گیا کہ تائیوان پر کوئی حملہ — وہ خود مختار جزیرہ جس پر چین دعویٰ کرتا ہے اور جو جاپان کے قریب ترین جزیرے سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ہے — ٹوکیو کے عسکری ردِ عمل کا باعث بن سکتا ہے۔

بیجنگ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے جاپان کے سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

اس کے جواب میں ٹوکیو نے چین کے سفیر کو ایک ’نامناسب‘ آن لائن پوسٹ کے سلسلے میں طلب کیا، جو بعد ازاں ہٹا دی گئی۔

جاپان نے زور دے کر کہا ہے کہ تائیوان کے بارے میں اس کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔

جمعہ کی شب ، جاپان میں چین کے سفارت خانے نے اپنی سرکاری آن لائن ہدایت میں چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سفر ی  منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔

سفارت خانے نے اپنے سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ پر کہا: "حال ہی میں جاپانی رہنماؤں نے تائیوان کے بارے میں کھلے طور پر اشتعال انگیز بیانات دیے ہیں، جنہوں نے عوامی رابطوں کا ماحول بری طرح متاثر کیا ہے۔"

پوسٹ نے خبردار کیا کہ یہ صورتِ حال جاپان میں موجود چینی شہریوں کے نجی تحفظ  اور جانوں کے لیے "اہم خطرات" پیدا کرتی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ : "وزارتِ خارجہ اور جاپان میں چینی سفارت خانہ و قونصل خانوں کی طرف سے چینی شہریوں کو سختی سے یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ وہ قریبی مستقبل میں جاپان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔"

بیجنگ کا موقف ہے کہ تائیوان — جو 1945 تک جاپانی قبضے میں رہا — اس کی سرزمین کا حصہ ہے اور اس نے جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ کا زیلینسکی کے خلاف رد عمل: "پوتن کے ساتھ کام کرنا زیادہ آسان ہے"
ٹرمپ اور نتن یاہو کی اسرائیل اور امریکہ میں انتخابات سے قبل ایران پر حملے کے امکان پر بات چیت
پاشنیان: آذربائیجان کے ساتھ امن کا قیام ارمینیا کے دوام کی بنیاد تشکیل دے گا
ٹرمپ کی طرف سے توانائی جنگ بندی کے اعلان پر ماسکو کیونکر خاموش ہے؟
امریکی جج کا عوامی وسائل کی فنڈنگ سے ٹرمپ کی حمایت میں اشتہارات کو روکنے کا فیصلہ
کریملن: پوتن نے ایران تنازعہ حل ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا
مغربی کنارے میں قتل ہونے والے امریکیوں کے بارے میں معلومات کو خفیہ رکھنے کا دعوی
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
ٹرمپ انتظامیہ امریکہ سے مہاجرین کو جہازوں کے ذریعے ملک بدر کرے گی
فرانسیسی ممبرِ پارلیمنٹ ریما حسن نے یورپی پارلیمنٹ میں اسرائیلی جھنڈا ہٹا دیا
امریکی نائب صدر؛ جنگ کے خاتمے کے لئے ایران کو یورینیم افزودگی کی سطح کو کم کرنا ہو گا
امریکہ اسرائیل میں اضافی فوجی اور  جنگی طیاروں کی تعیناتی کی تیاری میں ہے، رپورٹ
ٹرمپ: ایران کا مسئلہ حل ہو جائے تو پٹرول کی قیمتیں گر جائیں گی
پوتن: روس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا
پولینڈ: نیٹو پر 'بڑے حملے' کے لیے روس کے پاس مطلوبہ حد تک طاقت موجود نہیں
ٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
شی-ٹرمپ مذاکرات میں 30 بلین ڈالر  کے مال و اسباب پر دوطرفہ کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ
ایران: رُوٹے نے یورپ کے ایران جنگ میں کردار کا اعتراف کیا ہے
یونانی وزیر اعظم میچوتاکیس: "ہم جغرافیہ تبدیل نہیں کر سکتے، ساتھ ساتھ زہنا ہمارا مقدر ہے"
امریکی سیکرٹری خزانہ: ایرانی اقوام متحدہ وفد کیسے اپنے ملک کو لوٹے گا