ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
مالکم ایکس کی یاد میں 'بازگشت' نامی نمائش شروع ہو گئی
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان اور خاتونِ اوّل امینہ اردوعان نے 'بازگشت' کا افتتاح کیا
مالکم ایکس کی یاد میں 'بازگشت' نامی نمائش شروع ہو گئی
حکام پرامید ہیں کہ یہ نمائش حقوق اور انصاف کے بارے میں عالمی شعور اجاگر کرے گی، اور ترکیہ سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔ / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان اور خاتونِ اوّل امینہ اردوعان نے بروز جمعہ ' بازگشت' نامی نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں، انصاف، حقوق اور انسانی وقار سے متعلق بین الاقوامی مباحث کو شکل عطا کرنے والی دو شخصیات  سُولے یُکسل شینلر اور مالکم ایکس کی دیرپا میراث کی یاد تازہ کی گئی۔

استنبول کے اتاتُرک ثقافتی مرکز میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سرکردہ  علماء، فنکاروں، ثقافتی شخصیات اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں میں مالکم ایکس کی بیٹی ایلیاسہ شہباز، سینیگال کی خاتونِ اوّل  ماری کھومے فائے اور ترکیہ کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے پارلیمانی گروپ کی ڈپٹی  چیئرمین اور سُولے یُکسل شینلر فاؤنڈیشن کے نگران گروپ  کی سربراہ لیلیٰ شاہن اوستا شامل تھیں۔

نمائش ،  بین الاقوامی کانفرنس برائے انسانی حقوق کا حصہ ہے  اور 27نومبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں زائرین کو آرکائیو تصاویر، دستاویزات، صوتی و بصری ریکارڈنگ کے ایک جامع مجموعے کو دیکھنے  کی دعوت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں نمائش میں نوجوان ناظرین کو متوجہ  کرنے کے  لئے مصنوعی ذہانت کی مدد سے جدید اندازِ بیان کے حامل فنکارانہ تائثرات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

حقوق اور آزادیوں کے لیے جدوجہد

تقریب سے متعلق انٹرویو میں  صدر اردوعان نے نسل در نسل حقوق و آزادیوں کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے وقار اور انسانیت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ ترکیہ کی علمی، ثقافتی اور فنکاربرادری کے ساتھ ملاقات  ان کے لئے باعثِ مسّرت ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ معنی خیز نمائش انصاف اور وقار کے لیے ایک لازوال جدوجہد کی بازگشت کی نمائندگی کرتی ہے  اور یہ باز گشت  اب استنبول کے دل میں سنائی دے رہی ہے۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو