دنیا
2 منٹ پڑھنے
میکسیکو میں 32 نعشیں بازیاب،متعدد کی شناخت ہو گئی
وسطی میکسیکو کی ریاست گواناجوآٹو کے حکام کا کہنا ہے کہ ایراپواتو بلدیہ میں واقع  ایک جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں اور ان میں سے تقریبا نصف کی شناخت کر لی گئی ہے
میکسیکو میں 32 نعشیں بازیاب،متعدد کی شناخت ہو گئی
/ AP

وسطی میکسیکو کی ریاست گواناجوآٹو کے حکام کا کہنا ہے کہ ایراپواتو بلدیہ میں واقع  ایک جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں اور ان میں سے تقریبا نصف کی شناخت کر لی گئی ہے۔

گواناجوآٹو کے ریاستی  استغاثہ کے دفتر نے پیر کے روز ایکس کے ذریعے بتایا کہ یہ لاشیں میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں تقریبا 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ایراپواٹو کے شمال میں لا کیلیرا کی کمیونٹی میں واقع ایک  جگہ  پر خفیہ قبروں سے ملی ہیں۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیمیں 30 جولائی سے جائے وقوعہ پر کام کر رہی تھیں۔ حکام باقی لاشوں کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ دریافت ایراپواٹو میں ایک اسٹریٹ پارٹی کے دوران فائرنگ کے واقعے کے دو ماہ سے بھی کم عرصے بعد سامنے آئی ہے جس میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گواناجوآٹو کو حالیہ برسوں میں مسلسل تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ طاقتور جلیسکو نیو جنریشن کارٹل مقامی سانتا روزا ڈی لیما منظم جرائم کے گروہ سے لڑ رہا ہے۔

 ریاست میں جنوری سے جولائی تک 1500 سے زیادہ قتل ریکارڈ کیے گئے۔

منظم جرائم پیشہ گروہ اکثر اپنے متاثرین کو خفیہ قبروں میں دفن کرتے ہیں۔

میکسیکو کی حکومت کے لاپتہ افراد کی موجودہ تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین