ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
نیٹو کا نیا "فرنٹ ڈور اقدام، تقریباً 5.3 ارب یورو کے مشترکہ فنڈ کے تعاون سے، دفاعی کمپنیوں اور اتحاد کے اداروں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
نیٹو-ترکیہ

نیٹو کا نیا "فرنٹ ڈور اقدام، تقریباً 5.3 ارب یورو کے مشترکہ فنڈ کے تعاون سے، دفاعی کمپنیوں اور اتحاد کے اداروں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔

انقرہ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں اعلانیہ فرنٹ ڈور میکانزم کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ دفاعی صنعت کی کمپنیوں کے لیے نیٹو کے حصولِ خریداری اور جدت طرازی کے مواقع تک رسائی کے لیے واحد داخلہ پوائنٹ کے طور پر کام کرے۔

جمہوریہ ترکیہ کی وزارتِ قومی دفاع نے مقامی دفاعی صنعت کی کمپنیوں کو نیٹو کے مشترکہ فنڈ سے حصہ حاصل کرنے میں مدد دینے کے مقصد سے، حصولِ سامان کے عمل سے متعلق ایک کتابچہ جاری کیاہے۔

نیٹو اپنے مشترکہ فنڈ کو کمانڈ اینڈ کنٹرول آلات، سافٹ ویئر، تعمیراتی منصوبوں اور سائبر سیکیورٹی جیسی بنیادی مشترکہ ضروریات کی مالی اعانت کے لیے استعمال کرتا ہے، جبکہ رکن ممالک طیاروں اور بحری جہازوں جیسے بڑے پلیٹ فارمز کو براہ راست حاصل کر کے اتحاد کے آپریشنز کے استعمال کے لیے پیش کرتے ہیں۔

نیا فرنٹ ڈور اقدام بڑی دفاعی کمپنیوں سے لے کر چھوٹے اسٹارٹ اپس تک، ہر  قسم کے کاروبار کو خدمات فراہم کرنے اور نیٹو کے ساتھ روابط کے لیے ایک واحد ڈیجیٹل ایکسیس پوائنٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نیٹو کے ساتھ تعاون کے عمل کو آسان بنانا اور لوجسٹک سپلائی نیٹ ورک کو وسعت دینا بھی ہے، جو نیٹو کے مشرقی جانب فوجی کمک کی سرگرمیوں اور'ویری ہائی ریڈینس جوائنٹ ٹاسک فورس'  سمیت نیٹو ریسپانس فورس کی مدد کرتا ہے۔

ترک  وزارتِ قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائن میں ان سات مراحل کی فہرست دی گئی ہے جن پر ترک کمپنیوں کو نیٹو کے ٹینڈرز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عمل کرنا ہوگا۔

گائیڈ لائن کے مطابق، کمپنیوں کے پاس ایک درست 'نیٹو فیسلٹی سیکیورٹی سرٹیفکیٹ' ہونا، وزارت کے پاس رجسٹریشن کروانا، ٹینڈر کے مواقع کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے اور ٹینڈرز  کے  حامل منصوبوں  کے لیے مخصوص اہلیت کےاعلامیئے کی درخواست کرنا ضروری ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
وزیر بولات: سارپ سرحدی چوکی ایشیائی ممالک کے لیے ایک بہت اہم ٹرانزٹ راستہ ہے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار