دنیا
2 منٹ پڑھنے
وسطی ویتنام میں سیلاب کی تباہ کاریاں، کم از کم 55 افراد ہلاک
سیلابوں نے وسطی ویتنام اور سینٹرل ہائی لینڈز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی  جس سے  340 ملین ڈالر سے زائد  کا مالی نقصان ہوا۔
وسطی ویتنام میں سیلاب کی تباہ کاریاں، کم  از کم 55 افراد ہلاک
سیلاب نے تقریباً 950 گھر بھی تباہ کر دیے، اور متاثرہ علاقوں میں 28,460 سے زیادہ گھر اب بھی زیر آب ہیں۔ / AFP
22 نومبر 2025

محکمہ آفات کے کے مطابق، اس ہفتے وسطی ویتنام میں شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 55 افراد ہلاک اور 13 افراد لاپتہ ہو گئے ۔

ویتنام نیوز نے محکمہ  مینجمنٹ و قدرتی آفات کی روک تھام کے حوالہ سے رپورٹ کیا  ہے کہ سیلابوں نے وسطی ویتنام اور سینٹرل ہائی لینڈز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی  جس سے  340 ملین ڈالر سے زائد  کا مالی نقصان ہوا۔

ڈک لک علاقے میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں اور آٹھ افراد   لا پتہ ہیں، جبکہ خان ہُومیں 14 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوئے۔

دا نَنگ میں مزید دو افراد لاپتہ رپورٹ ہوئے اور کوانگ تری صوبے میں ایک  شخص لا پتہ  ہے۔

سیلاب نے تقریباً 950 مکانات بھی تباہ کیے اور متاثرہ علاقوں میں 28,460 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔

سیلاب اور شدید بارشوں نے متاثرہ علاقوں میں ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی متاثر کیا، جہاں اہم شاہراہوں اور دیہی سڑکوں کے حصے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے بند یا   رکاوٹوں کے شکار ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ امددی سرگرمیوں  کے لیے فوجی اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3.24 ملین مویشی اور پولٹری جانور ہلاک یا بہہ کر  تلف  ہوئے  ہیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
ایردوان: ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا 'کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں'
ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ ترکیہ نے ناکام بنادیا
بریکنگ نیوز
ایران: امریکہ اور اسرائیل کے حامی شہریوں کی جائدادیں ضبط کر لی جائیں گی
پولیس: بیلجیم میں سیناگوگ کو دھماکے سے نقصان پہنچا ہے
امریکہ نے سعودی عرب سے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو واپس بلالیا
ترکیہ نے شمالی قبرص میں 6 ایف سولہ طیارے تعینات کر دیئے
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
ٹرمپ کا دعوی: امریکہ نے ایرانی بحریہ اور میزائل لانچنگ سسٹمز کو تباہ کر دیا ہے
امریکہ اور اسرائیل ایران کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں:لاریجانی
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ