سیاست
2 منٹ پڑھنے
اردوعان۔ہیثم ملاقات، ایران۔اسرائیل تنازعے پر بات چیت
ایران پر اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی جھڑپیں علاقائی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ خطہ ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا: اردوعان
اردوعان۔ہیثم ملاقات، ایران۔اسرائیل تنازعے پر بات چیت
Erdogan emphasised Türkiye’s close monitoring of the Israel-Iran conflict. / Anadolu Agency

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق بن تیمور السعید کے ساتھ ٹیلیفونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی دفتر  کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں صدر  اردوعان نے ایران پر اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی جھڑپوں کو علاقائی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قرار دیا  اور کہا ہے  کہ "خطہ ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔"

انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر تنقید کی اور  اسے "عالمی استحکام و سلامتی کے لیے ایک مسئلہ" قرار دیا ہے۔

اردوعان نے مذاکرات کو جوہری تنازعے کے حل کا واحد راستہ قرار دیا اور خاص طور پر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا  ہےکہ یہ حملے جوہری مذاکرات کے چھٹے دور سے عین قبل کئے گئے ہیں۔

انسانی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے صدر  اردوعان نے زور دیا  ہےکہ "حالیہ پیش رفت کی وجہ سے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔"

علاقائی رہنماؤں کے ساتھ اوّلین  رابطے

عمان کے سلطان کے ساتھ صدر اردوعان کی گفتگو ہفتے کے آخر میں علاقائی رہنماؤں کے ساتھ متعدد ٹیلیفونک ملاقاتوں  کے بعد ہوئی جن میں ایران، سعودی عرب، مصر، اردن، پاکستان، شام اور امریکہ کے رہنما شامل ہیں۔

ہفتے کے روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایک فون کال میں، اردوعان نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو خطے کو آگ لگانے اور ایران پر حملوں کے ذریعے جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترکیہ صدارتی  دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اردوعان نے پزشکیان  سے کہا   ہےکہ اسرائیل کے حملوں کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو