غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
سینیگال کے طلبہ نے اسرائیل کے سفیر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا
شیخ انتا دیوپ یونیورسٹی کے طلبہ نے کیمپس میں یووال واکس کی موجودگی کے خلاف احتجاج کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے
سینیگال کے طلبہ  نے اسرائیل کے سفیر کو  بھاگنے پر مجبور کر دیا
Israeli ambassador booed, escorted out of Dakar university. / Photo: X/@exclusifnet / Others

سینیگال میں منگل کے روز اسرائیل کے سفیر' یووال واکس' کو  ڈاکار کی ایک یونیورسٹی کے کیمپس سے نکلنے پر مجبور کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتے ویڈیو مناظر کے مطابق  یونیورسٹی کے طلبہ نے  کیمپس میں یووال واکس کی  موجودگی کے خلاف احتجاج کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

واکس کو ، ملک کے سب سے بڑے اور نمایاں تعلیمی ادارے" شیخ انتا دیوپ یونیورسٹی" 'UCAD'  ، میں بین الاقوامی تعلقات کے موضوع پر ، ایک کانفرنس میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

لیکن جیسے ہی واکس یونیورسٹی  پہنچے، درجنوں طلبہ  ہال کے باہر جمع ہو گئے اور 'فری فلسطین'، 'فری غزہ' اور 'اسرائیل ایک جنگی مجرم ہے' جیسے نعرے لگانے لگے۔

آن لائن شیئر کئے گئے  ویڈیو مناظر  میں طلبہ کو فلسطینی جھنڈے لہراتے، سینیگال کے لئے نئے اسرائیلی سفیر پر آوازے کَستے  اور ان کے خطاب کی منسوخی  کی کوشش کرتے  دکھائی دے رہے ہیں۔

واکس کو سکیورٹی اہلکاروں کے حلقے میں  ہال سے باہر لے جایا گیا اور وہ خطاب کیے بغیر کیمپس سے نکل  گئے۔ کیمپس سے روانگی  کے دوران مظاہرین ان کا پیچھا کرتے رہے، نعرے لگاتے اور جھنڈے لہراتے رہے ۔

واضح رہے کہ واکس ،گیمبیا، گنی، گنی بساؤ، کیپ وردے اور چاڈ کے لیے  بھی اسرائیل کے غیر مقیم سفیر ہیں۔ انہوں نے 8 مئی کو سینیگال کے صدر باسیرو دیومائے فائے کو اپنی اسنادِ صداقت پیش کی تھیں۔

https://www.instagram.com/trtworld/reel/DKMMuJZt4Ss/

دریافت کیجیے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں