دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہندو کش میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ، ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد ہلاک
زلزلے کی گہرائی 181 کلومیٹر تھی جس کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے ہے۔
ہندو کش میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ، ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد ہلاک
فائل فوٹو: مارمول ضلع میں گزشتہ سال کے زلزلے کے بعد تباہ شدہ مکانات کے ملبے کے درمیان کھڑے لوگ۔ / Reuters

ہندو کش کے علاقے میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ آنے سے وسطی افغانستان میں  کم از کم چھ افراد ایک گھر کے منہدم ہونے سے ہلاک ہو گئے ۔  پڑوسی پاکستان کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

افغان وزارتِ اطلاعات کے ایک بیان کے مطابق، یہ چھ افراد جمعہ کے روز کابل کے وسطی ضلع بگرامئی میں ایک گھر  مسمار ہونے  سے ہلاک ہوئے۔

ایک شخص لاپتہ

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق، زلزلہ 181 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

ابتدائی اطلاعات  میں زلزلے کی شدت 5.9   بتائی گئی جسے  بعد میں کم کر کے 5.8 کر دیا گیا۔

مقامی شہری عبیداللہ بحیر نے X پر لکھا کہ افغان دارالحکومت کابل میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد، شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا، اور شمالی گلگت بلتستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان محکمہ  موسمیات  نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.1 بتائی۔

گزشتہ سال اگست میں مشرقی افغانستان میں ایک تباہ کن زلزلے نے 2,200 سے زائد افراد کو ہلاک اور تقریباً 4,000 کو زخمی کر دیا تھا۔

نومبر میں بھی  ایک بڑے  6.3 کی شدت کے زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور تقریباً 1,000 زخمی ہوئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ