ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ: فیدان کی اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات
وزیرِ خارجہ خاقان فیدان  نے اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک ملاقات کی ہے: ترکیہ وزارت خارجہ
ترکیہ: فیدان کی اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات
یہ مذاکرات 8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی دو ہفتے کی جنگ بندی کے بعد ہوئے، جس کی مدت بعد میں امریکی صدر ٹرمپ نے بڑھا دی۔ (فائل) / AA

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ خاقان فیدان  نے اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ  ٹیلیفونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ  کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کو خاقان فیدان، عباس عراقچی اور اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی گفتگو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں تازہ ترین پیش رفت پر مرکوز تھی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کا پہلا دور دو ہفتے قبل اسلام آباد میں منعقد ہوا لیکن یہ مذاکراتی دور، 28 فروری کو شروع ہوکر پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیلنے والے  اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے، کسی معاہدے تک پہنچنے میں  ناکام رہا تھا۔

یہ مذاکرات اس دو ہفتے کی جنگ بندی کے بعد ہوئے ہیں کہ جسے پاکستان نے 8 اپریل کو ثالثی کے ذریعے طے کیا تھا اور جسے بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے بڑھا دیا تھا۔