ایشیا
2 منٹ پڑھنے
ہانگ کانگ کی تاریخ کی بد ترین آتشزدگی،128 ہلاکتیں
حکام کا کہنا ہے کہ تزئین و آرائش کے لیے بنائی گئی بانس کی اسکیفولڈنگ اور کھڑکیوں کو ڈھانپے ہوئے فوم پلاسٹک کے مواد نے آگ کے تیزی سے پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کیا
ہانگ کانگ کی تاریخ کی بد ترین آتشزدگی،128 ہلاکتیں
ہانگ کانگ ۔ / Reuters

مقامی میڈیا کے مطابق، ہانگ کانگ میں  بدترین آتشزدگی کے واقعے  میں ہلاکتوں کی تعداد کو 128 تک پہنچ گئی ہے ۔

 حکام نے کہا کہ انہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک فائر فائٹر ہلاک ہونے والوں میں شامل تھا، جبکہ 76 افراد زخمی ہوئے جن میں 11 فائر فائٹرز شامل تھے

اگرچہ وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس کے تمام بلاکس میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے مگر   56 افراد اب بھی ہسپتال میں ہیں۔

اس سے قبل  اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ واقعے کے بعد 280 افراد لاپتہ ہیں۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا-چیو نے پہلے کہا تھا کہ سات عمارتوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

آگ بدھ کی دوپہر کے قریب اس کمپلیکس میں بھڑک اٹھی، جس میں 1,900 سے زائد اپارٹمنٹس شامل ہیں ،

یہ کمپلیکس آٹھ ٹاورز پر مشتمل ہے جن کی آبادی تقریبا 4,000 سے زائد ہے۔

 پولیس نے پریسٹیج کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ کمپنی کے دو ڈائریکٹرز اور ایک انجینئرنگ کنسلٹنٹ کو غیر ارادی قتل کے شبہ میں حراست میں لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تزئین و آرائش کے لیے بنائی گئی بانس کی اسکیفولڈنگ اور کھڑکیوں کو ڈھانپے ہوئے فوم پلاسٹک کے مواد نے آگ کے تیزی سے پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ہانگ کانگ کے مشیر سلامتی کرس ٹینگ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ کے پھیلاؤ کی رفتار غیر معمولی تھی اور زیادہ تر فوم انسولیشن مواد کی طرف اشارہ کیا گیا۔

سترہ سال بعد پہلی بار ہانگ کانگ نے لیول-5 فائر الارم جاری کیا جو شہر کے پانچ سطحی اسکیل پر سب سے زیادہ ہے۔

حکام نے اطلاع دی کہ دو  ہمسایہ کمپلیکس بھی خالی کروا لیے گئے ہیں اور آگ سے متاثرہ تقریبا 900 رہائشیوں نے آٹھ عارضی سہولیات میں پناہ لی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ حکومت  سے  جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور بیجنگ میں ہانگ کانگ اور مکاؤ افیئرز آفس کو ہدایت دی کہ وہ مقامی حکام کی  مدد کریں۔

چیف ایگزیکٹو لی نے اموات اور زخمیوں کی بڑی تعداد پر گہرا افسوس ظاہر کیا، متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

لی نے متاثرہ رہائشیوں کی مدد کے لیے HK$300 ملین  ڈالر کا فنڈ بھی قائم کیا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے