کرپٹو کمپنی نے غلطی سے 44 بلین ڈالر کے بٹ کوائن صارفین کو بھیج دیے
بٹ ہم کے چارٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمتیں جمعہ کی شام عارضی طور پر 17 فیصد گِر کر 81.1 ملین وان پر پہنچ گئیں۔
کرپٹو کمپنی نے غلطی سے 44 بلین ڈالر کے بٹ کوائن صارفین کو بھیج دیے
کرپٹو فرم نے غلطی سے 44 ارب ڈالر کے بٹ کوائنز صارفین کو بھیج دیے۔ / Reuters

جنوبی کوریا کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بٹ ہم نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے غلطی سے صارفین کو تشہیری انعامات کے طور پر 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائنز دے دیے، جس سے ایکسچینج پر شدید فروخت شروع ہو گئی۔

بٹ ہم نے جمعے کو ہونے والی اس غلطی پر معذرت کی اور کہا کہ اس نے 620,000 بٹ کوائنز میں سے 99.7 فیصد بازیاب کر لیے ہیں، جو موجودہ قیمتوں کے حساب سے تقریباً 44 ارب  ڈالرکے برابر ہیں۔ اس نے جمعے کو غلط تقسیم کے 35 منٹ کے اندر 695 متاثرہ صارفین کے لیے تجارت اور رقم نکالنے کی اجازتیں محدود کر دی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایکسچینج نے تشہیری مہم کے تحت ہر صارف کو 2,000 جنوبی کوریائی وان ($1.37) یا اس سے زائد کے چھوٹے نقد انعامات تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن جیتنے والوں کو اس کے بجائے کم از کم 2,000 بٹ کوائنز موصول ہوئے۔

بٹ ہم نے ایک بیان میں کہا، 'ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ واقعہ بیرونی ہیکنگ یا سیکیورٹی خلاف ورزیوں سے متعلق نہیں ہے، اور سسٹم سیکیورٹی یا صارفین کے اثاثوں کے انتظام میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔'

بٹ ہم کے چارٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمتیں جمعہ کی شام عارضی طور پر 17 فیصد گِر کر 81.1 ملین وان پر پہنچ گئیں۔ بعد ازاں قیمتیں بحال ہوئیں اور آخری لین دین 104.5 ملین وان پر ریکارڈ ہوا۔

بٹ ہم جنوبی کوریا کے کرپٹو شعبے میں غالب اپ بٹ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

دریافت کیجیے
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک
سنگاپور نے 500 ٹن گنجائش کا سونے کا خزانہ فعال کر دیا
بحری سلامتی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں:یورپی یونین
نیتان یاہو کا اصرار: امریکہ ایران پر حملے شروع کرے