کھیل
3 منٹ پڑھنے
ایران: فیفا ورلڈ کپ میں شرکت فیفا کی ضمانتوں پر منحصر ہے
ایران کی قومی ٹیم فیفا 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کی تیاریاں کر رہی ہے لیکن شرکت کا انحصار فیفا کی حتمی ضمانتوں پر ہوگا: مہدی تاج
ایران: فیفا ورلڈ کپ میں شرکت فیفا کی ضمانتوں پر منحصر ہے
ایران گروپ جی کے اپنے تمام میچز — بشمول بیلجیئم، مصر اور نیوزی لینڈ — امریکہ میں کھیلے گا۔ (فائل) / Reuters

ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج  نے کہا ہے کہ ایران کی قومی ٹیم فیفا 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کی تیاریاں کر رہی ہے لیکن شرکت کا انحصار فیفاسے حتمی ضمانتوں کے حصول پر ہوگا۔

منگل کے روز سرکاری ٹیلی ویژن IRIB سے گفتگو کے دوران تاج نے کہا  ہےکہ ایران کی شرکت گیانی انفانتینو اور ماتیاس گرافسٹروم کے ساتھ طے شدہ ملاقات میں، حالیہ دنوں میں کینیڈا میں پیش آنے والے واقعے سے مشابہہ، مسائل سے بچنے کی یقین دہانی   سے مشروط ہوگی ۔

تاج نے کہا ہے کہ ایرانی حکام اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ ٹیم کو داخلے پر پابندیوں یا ایسے روّیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جنہیں ایران اپنے سرکاری اداروں کی "بے عزّتی" قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمیں امریکہ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں جا رہے ہیں کیونکہ ہم نے کوالیفائی کیا ہے۔ ہمارا میزبان فیفا ہے کوئی مخصوص ملک نہیں"۔

تاج نے مزیدکہا ہے  کہ ایران ٹورنامنٹ سے پہلے ترکیہ میں 2 اور امریکہ میں ایک وارم اپ میچ کھیلنے کامنصوبہ رکھتا ہے۔

کینیڈا میں داخلے سے انکار

ایرانی ذرائع ابلاغ  کے مطابق یہ بیانات ایرانی فٹبال حکام کو درست ویزے کے باوجود کینیڈا میں فیفا اجلاس  میں شرکت سے روکے جانے اور ان کی وطن واپسی کے بعد سامنے آئے ہیں۔

تاج اور جنرل سیکریٹری ہدایت ممبینی ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اجلاس اور کینیڈا میں فیفا کانگریس میں شرکت کے لئے گئے تھے لیکن انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے اس واقعے کو سیاسی قرار دیا جبکہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا  تھا کہ  ممکن ہے کہ ایسا جان بوجھ کر نہ کیا گیا ہو۔

بعدازاں فیفانے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاتھا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ واقعہ جون میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکوکی مشترکہ میزبانی میں متوقع فیفا 2026 ورلڈ کپ سے قبل پیش آیا ہے۔

ایران کی شرکت غیر یقینی

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کو کسی پابندی کا سامنا نہیں ہوگا تاہم  معاون عملے کے بعض افراد  متاثر ہو سکتے ہیں۔

گیانی انفانتینونے کہا  ہےکہ ایران کی شرکت متوقع ہے اور ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہلیت حاصل  کر چکی ہے۔

حال ہی میں ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے تجویز دی تھی کہ ٹورنامنٹ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے۔ اطالوی اسپورٹس تجزیہ نگاروں  اور شائقین نے اس خیال کو مسترد کر دیا اور  کہا تھا کہ کوالیفیکیشن میدان میں جیتی جاتی ہے سیاست سے نہیں۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ  جنگ کے بعد اپنے میچ میکسیکو  منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔میکسیکو نے میزبانی پر آمادگی ظاہر کی لیکن  کہا تھا کہ  فیفانے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

پروگرام کے مطابق ایران کے گروپ جی کے میچ بیلجیئم، مصر اور نیوزی لینڈکے خلاف اور امریکہ  میں کھیلے جائیں گے۔

فیفاکی ویب سائٹ کے مطابق ایران 15 جون کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ، 21 جون کو اسی اسٹیڈیم میں بیلجیم اور 26 جون کو سیئٹل اسٹیڈیم میں مصر کےمقابل میدان میں اُترے گا۔

دریافت کیجیے
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے
کیف کے روس پر ڈرون حملے جائز ہیں:زیلنسکی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا
غزہ میں گاڑی پر حملہ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات