سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ایران معاہدہ 'بہت قریب' ہے، دستخط کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہوں
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنے پاس موجود افزودہ یورینیم کو سونپنے پر اتفاق کیا ہے - جو کسی بھی معاہدے کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، لیکن انہوں نے اس طرح کے کسی معاہدے کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دیں۔
ٹرمپ: ایران معاہدہ 'بہت قریب' ہے، دستخط کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہوں
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرنے پر متفق ہو گیا ہے، جو مذاکرات میں ایک کلیدی رکاوٹ تھی، تاہم انہوں نے اس مبینہ معاہدے کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ / Reuters

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کسی امن معاہدہ کے "بہت قریب" ہیں اور وہ معاہدے پر دستخط کے لیے پاکستان جانے پر غور کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید کہا کہ تہران نے اپنے افزودہ  شدہ یورینیم کے ذخائر کو کسی اور کے حوالے کرنے  پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ دونوں ممالک اسلام آباد میں مزید مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے  لاس ویگاس کےلیے رخت سفر باندھنے سے قبل کہا کہ ہم  ایران کے ساتھ کسی  معاہدے کے بہت قریب ہیں ۔"ہمیں یہ یقینی بنانا تھا کہ ایران ہر گز جوہری ہتھیاروں کا مالک نہ بنے۔ انہوں نے اس بات پر مکمل طور پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وہ تقریباً ہر چیز پر متفق ہیں۔"

جب  ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا وہ معاہدے پر دستخط کے لیے پاکستان جائیں گے؟ تو ٹرمپ نے کہا: "میں جا سکتا ہوں، ہاں۔ اگر معاہدہ اسلام آباد میں طے پایا،  میں جا سکتا ہوں۔"

پاکستان میں مذاکرات کا مزید ایک دور

امریکی رہنما نے پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بااثر فوجی سربراہ عاصم منیر کی ایران کے ساتھ مذاکرات  میں  ثالثی کے کردار کو سراہا۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے پچھلے ہفتے کے آخر میں ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے ایک امریکی وفد کی قیادت کی لیکن وہ خالی ہاتھ واپس لوٹے تھے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ایک دوسرے دور کے بارے میں بات چیت جاری ہے جو ممکنہ طور پر دوبارہ پاکستان میں ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے افزودہ  شدہ یورینیم کا ذخیرہ سونپنے پر اتفاق کر لیا ہے — جو کسی بھی معاہدے کے لیے ایک اہم رکاوٹ رہا ہے — اگرچہ انہوں نے اس طرح کے کسی معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ"وہ ہمیں نیوکلیئر ڈسٹ واپس دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں" یہ اُن کی افزودہ یورینیم کے لیے استعمال کردہ  اصطلاح ہے، امریکہ کا کہنا ہے یہ اس مواد کو ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر سکتا  ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں