کھیل
2 منٹ پڑھنے
ایران کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 2-2 سے برابر
ایران، فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیو زی لینڈ کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2۔2 سے برابر
ایران کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 2-2 سے برابر
اتوار کو گروپ جی کے اگلے میچوں میں، ایران بیلجیم کا سامنا کرنے کے لیے لاس اینجلس واپس لوٹے گا، جبکہ نیوزی لینڈ وینکوور میں مصر کا مقابلہ کرے گا۔ / Reuters

ایران نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیو زی لینڈ کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2۔2 سے برابر رہنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

میچ کے  ساتویں منٹ میں 'کرس ووڈ ' کے پاس پر    'ایلیجہ جسٹ'  نے گول  کر کے نیو زی لینڈکی ٹیم کو صفر۔ایک کی برتری دِلا دی۔

ایران نے ، میچ کے  32ویں منٹ میں رامین رضائیان کے قریبی فاصلے سے بال کو جال میں پھینکنے سے  اسکور برابر کر دیا۔

اس گول نے لاس اینجلس کے کھچا کھچ بھرے  اسٹیڈیم میں  ایرانی تماشائیوں کے جوش و خروش کو دوبالا کر دیا۔

پورے میچ میں شاندارکارکردگی دکھانے والے 26 سالہ ایلیجہ جسٹ نے 54ویں منٹ میں دوبارہ نیو زی لینڈ کی برتری بحال کر دی۔ یہ گول انہوں نے  کرس ووڈ کی ایک اورہِٹ پر  گول کیپر علی رضا بیرانوند کے اوپر سے بال کو جال میں پھینک کر کیا۔

لیکن ایران نے 10 منٹ بعد ہی اس کا جواب دے دیا۔ محمد موحبی نے پوسٹ کے عقب سے سَر کے ساتھ  گیند کو جال میں پھینک کر  گول کیا اور میچ 2۔2 سے  برابر ہو گیا۔

گروپ جی کے اگلے میچ اتوار کو ہوں گے۔ ان میچوں میں  ایران بیلجیم کے ساتھ مقابلے کے لئےدوبارہ  لاس اینجلس واپس آئے گااور نیو زی لینڈ ونکوور میں مصر کے خلاف کھیلے گا۔ بیلجیم کا پیر کے روز مصر کے ساتھ پہلا میچ 1-1 سے برابر رہا تھا۔

ایران نے ٹورنامنٹ کے دوران اپنا تربیتی کیمپ ایریزونا سے میکسیکو کے شہر ٹِیجوانا منتقل کیا ہے۔ ٹیم ہر میچ سے ایک دن قبل امریکہ میں داخل ہوتی ہے اور میچ سے فوراً بعد میکسیکو واپس چلی جاتی ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع