سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اور ایران 45 روزہ فائر بند پر غور کر رہے ہیں
ٹرمپ نے Axios کو بتایا کہ امریکہ 'وسیع پیمانے کے مذاکرات' کر رہا ہے اور کوئی معاہدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 'امکانات اچھے ہیں، مگر اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے تو میں وہاں سب کچھ تباہ کر دوں گا۔'
امریکہ اور ایران 45 روزہ فائر بند پر غور کر رہے ہیں
امریکہ، ایران اور علاقائی ثالث مبینہ طور پر 45 روزہ جنگ بندی کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔ (فائل) / AP

امریکہ، ایران، اور ایک گروپ علاقائی ثالثوں نے ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت کی ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے تک لے جا سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں جزوی معاہدے کے امکانات معدوم  ہیں، تاہم یہ کوشش جنگ میں شدت  کا سد باب کرنے  کا واحد ممکن راستہ ہے۔

اس میں ایرانی شہری بنیادی ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملے اور خلیجی ریاستوں میں توانائی اور پانی کی تنصیبات  کے خلاف جوابی کاروائیاں شامل ہو سکتی ہیں۔

قبل ازیں، صدر ٹرمپ نے اپنی ڈیڈ لائن 20 گھنٹے بڑھا دی اور نئی ڈیڈ لائن منگل شام 8 بجے  تک مقرر کی۔

ٹرمپ نے Axios کو بتایا کہ امریکہ 'وسیع پیمانے کے مذاکرات' کر رہا ہے اور کوئی معاہدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 'امکانات اچھے ہیں، مگر اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے تو میں وہاں سب کچھ تباہ کر دوں گا۔'

دو مرحلہ منصوبہ

بات چیت مبینہ طور پر پاکستانی، مصری، اور ترک ثالثوں کے ذریعے ہوئی، نیز  نمائندہ  اسٹیو وِٹکوف اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان براہِ راست پیغامات کا بھی تبادلہ ہوا۔

تجویز کردہ دو مرحلہ معاہدہ 45 دن کی جنگ بندی کے بعد جنگ کے مستقل خاتمے پر مبنی ہے۔

ثالثین  کا ماننا ہے کہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا اور ایران کے بلند سطح کے افزودہ یورینیم کے مسئلے کا حل صرف ایک حتمی معاہدے سے ہی ممکن  بن  سکتا ہے۔

ایرانیوں نے واضح کیا کہ وہ 'غزہ یا لبنان جیسا منظرنامہ' نہیں چاہتے جہاں جنگ بندی صرف کاغذ پر موجود ہو۔

دریں اثنا،  ایرانی  بحریہ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کبھی بھی جنگ سے پہلے جیسی نہیں ہوگی۔

ثالثوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ مزید حربی چالوں کے لیے وقت نہیں ہے، کیونکہ اگلے 48 گھنٹے وسیع پیمانے پر تباہی روکنے کا آخری موقع ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
امریکہ اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مذاکرات
مکہ پر حملے کی کوشش،او آئی سی کی مذمت