غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی ربی کا مطالبہ: فلسطینی مغربی کنارے سے نکل جائیں
اگر کسی پانچ سالہ بچے کے والدین کو "دشمن" تصور کیا جاتا ہے تو اس بچے کو بھی "زندہ رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے: یہودی ربی
اسرائیلی ربی کا مطالبہ: فلسطینی مغربی کنارے سے نکل جائیں
17 جون 2026 کو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اپنے خالی کروائے گئے گھروں سے اپنا سامان سمیٹ رہے ہیں / AP

ایک اسرائیلی یہودی ربی نے مقبوضہ مغربی کنارے کو "ارضِ اسرائیل " قرار دیا، اس علاقے میں یہودیوں کے علاوہ کسی کو رہنے کا حق حاصل نہ ہونے کا دعوی کیا  اورمطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے سے بے دخل کیا جائے ۔

الجزیرہ انگلش کی بروز  اتوار نشر کردہ  ویڈیو میں یہودی ربی مناحیم بن شاہر کو ایک گروہ سے یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ جو عرب، یہودی بالادستی کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں انہیں یہ علاقہ چھوڑ دینا چاہیے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق بن شاہر نے یہ بھی کہا  ہےکہ اگر کسی پانچ سالہ بچے کے والدین کو "دشمن" تصور کیا جاتا ہے تو اس بچے کو بھی "زندہ رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔"

تاہم اس گفتگو کی تاریخ اور صحیح مقام معلوم نہیں ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ  کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اکتوبر 2025ء میں بن شاہر کو انتہا پسندانہ پیغامات پھیلانے اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر اُکسانے کے شبہے میں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ ربی اس سے قبل فلسطینی قصبے حوارہ کو "مکمل طور پر تباہ" کرنے کا مطالبہ بھی کر چکا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم تمام اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔

بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے جولائی 2024ء میں جاری کردہ مشاورتی رائے میں کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی ہے اور اس صورتحال کا "ممکنہ حد تک مختصر مدت میں" خاتمہ ہونا چاہیے۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور