سیاست
2 منٹ پڑھنے
چین: جو زمین پہلے ہی چین کی ہے اس پر قبضہ ممکن نہیں ہے
جو زمین پہلے ہی چین کی ہے اس پر قبضہ ممکن نہیں ہے۔ لائی اور ان کی انتظامیہ کی کسی بھی 'مبنی بَر علیحدگی اشتعال انگیزی' کا سخت جواب دیا جائے گا: بیجنگ
چین: جو زمین پہلے ہی چین کی ہے اس پر قبضہ ممکن نہیں ہے
FILE PHOTO: Taiwan's President Lai Ching-te has said that Taiwan is “of course a country” and China has no legal or historical right to claim it. / Reuters

تاریخی حقائق  کی وضاحت کے معاملے میں چین اور تائیوان کے درمیان  اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

تائیوان حکومت کے اشتعالی اقدامات کے نتیجے میں  شدّت اختیار کرتی مکالماتی جنگ  کے حالیہ مرحلے میں بیجنگ نے کہا ہے کہ جو زمین پہلے ہی چین کی ہے اس پر قبضہ ممکن نہیں ہے۔

چین جمہوری نظامِ حکومت کے حامل ' تائیوان' کو اپنی زمین کا حصہ قرار دیتا ہے اور حالیہ پانچ سالوں میں اس نے تائیوان  پر فوجی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ کر  دیا ہے۔ چین کو خاص طور پر تائیوان کے صدر لائی چنگ۔تے سے اختلاف ہے اور وہ انہیں 'علیحدگی پسند' قرار دیتا ہے۔

'لائی' اتوار  سے شروع کر کے  'ملک کو متحد کرنے' کے زیرِ عنوان تیار کردہ  دس  اقساط پر مبنی تقریری سلسلے  کی دو تقریریں کر چُکے ہیں ۔ تقریروں میں  انہوں نے کہا ہے  کہ"بلا شبہ  تائیوان  ایک ملک ہے' اور چین، تائیوان پر  کسی قانونی یا تاریخی حق کا  دعویٰ نہیں کر سکتا۔

چین امورِ تائیوان  آفس کی ترجمان 'ژو فینگ لیان' نے بدھ کے روز بیجنگ میں  منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں  کہا ہے کہ لائی اور ان کی انتظامیہ کسی بھی 'مبنی بَر علیحدگی اشتعال انگیزی' کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  'اگرچہ آبنائے  تائیوان کی دونوں اطراف کے درمیان  ابھی مکمل اتحاد نہیں ہوا لیکن یہ ایک ناقابلِ تبدّل   تاریخی و قانونی حقیقت  ہے ۔

چینی جنگی مشقوں سمیت متعدد عناصر  چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی سےاس امکان میں اضافہ ہو رہا ہے کہ   ایک دن 'بیجنگ'  بزورِ طاقت  تائیوان کو حاصل کرنے کی دھمکی کو عملی جامہ پہنا سکتا اور نتیجتاً  علاقائی جنگ کو جنم دے سکتا ہے۔

چین نے آخری جنگی مشقیں اپریل میں کی تھیں اور اس کی فضائیہ اور بحریہ روزانہ کی بنیاد پر تائیوان کے ارد گرد پیٹرولنگ  کر رہی ہیں۔ تائیوان وزارتِ دفاع کے مطابق  پیٹرولنگ میں  کبھی کبھار درجنوں جنگی طیارے  بھی استعمال کئے جاتے ہیں ۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو