دنیا
2 منٹ پڑھنے
لیبیا میں تین روزہ سوگ
تین روزہ سوگ کے دوران تمام سرکاری اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے: لیبیا قومی اتحاد حکومت
لیبیا میں تین روزہ سوگ
لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی نے ہلاکتوں کو لیبیا کی فوج اور قوم کے لیے 'سنگین نقصان' قرار دیا۔ / AA

لیبیا مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد الحداد اور چار سینئر فوجی افسران کی ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب  طیارے کے حادثے میں وفات کے بعد ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کل بروز منگل جاری کردہ  ایک بیان میں لیبیا قومی اتحاد حکومت نے حادثہ زدگان  کے سوگوار کنبوں اور لیبیا مسلح افواج کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تین روزہ سوگ کے دوران تمام سرکاری اداروں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے اور سرکاری تقریبات اور خوشی و مسرت کے پروگرام معطل رہیں گے۔ قومی اتحاد حکومت  تہِ دل سے مرحومین کے اہل خانہ اور مسلح افواج کے ساتھ  تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

 بیان میں مرحومین کے لیے رحمت و مغفرت  اور لواحقین کے لئے   صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے۔

قبل ازیں  لیبیا صدارتی کونسل کے سربراہ محمد منفی نے بھی ایکس سے جاری کردہ بیان میں  مسلح افواج کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل  محمد الحداد اور چار سینئر فوجی عہدے داروں کی اموات  پر اظہارِ افسوس  کیا  اور اس سانحے کو"لیبیا فوج  اور پوری قوم کے لیے ایک بڑا نقصان" قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ "لیبیا ایسے قومی فوجی رہنماؤں سے محروم ہوا  ہے جنہوں نے ملک و قوم  کی خدمت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں، نازک حالات میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری سے نبھائیں، پورے نظم و ضبط، وابستگی اور وفاداری کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا اور قوم کے مفاد، سلامتی اور استحکام کو ہر چیز پر مقدّم رکھا"۔

منفی نے مرحومین کے اہل خانہ اور مسلح افواج سے بھی اظہارِتعزیت کیاہے۔

ترکیہ کے  وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے  بھی قبل ازیں جاری کردہ بیان میں چیف آف اسٹاف لفٹیننٹ محمد  الحداد کے 'فالکن 50' طیارے کا ملبہ انقرہ کی تحصیل ہایمانا کے جنوب سے ملنے کا اعلان کیا تھا۔  

دریافت کیجیے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان