مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
عراق: فوجی اڈے پر حملہ، 7 فوجی ہلاک 13 زخمی
حبّانیہ فوجی اڈے کے عسکری کلینک اور انجینئرنگ یونٹ پر فضائی حملے میں 7 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں: عراق وزارت دفاع
عراق: فوجی اڈے پر حملہ، 7 فوجی ہلاک 13 زخمی
عراق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے میں قومی اور انسانی ہمدردی کے فرائض انجام دینے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ [فائل فوٹو] / AA

عراق وزارت دفاع نے کہا ہے  کہ آج بروز بدھ  صبح کے وقت بغداد کے مغرب میں واقع حبّانیہ فوجی اڈے کے عسکری کلینک اور ایک انجینئرنگ یونٹ پر  فضائی حملے کے نتیجے میں  سات فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی سوشل میڈیا  'ایکس' پر شائع کردہ  بیان میں وزارت دفاع  نے کہا ہے کہ حملے کے بعد امدادی  ٹیموں کی موقع پر  جاری کاروائیوں کے دوران ایک طیارے سے  فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ حملے میں وہ عملہ ہلاک اور زخمی ہوا  ہےجو اپنے 'قومی اور انسان دوست فرائض'سر  انجام دے رہا تھا۔

وزارت نے اس حملے کو 'طبی اداروں اور ان کے عملے کو نشانہ بنانے کی  ممانعت پر مبنی بین الاقوامی قوانین کی صریح  اور سنگین خلاف ورزی اور  خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا اور کہا ہے کہ  طبی اداروں کو نشانہ بنایا جانا 'ایک سنگین جرم' ہے۔

عراق جواب دے گا

عراق وزارت  دفاع نے کہا  ہے کہ یہ حملہ اس کے عملے کا حوصلہ پست نہیں کرے گا اور  عراق، فی الوقت نافذالعمل قوانین کے مطابق، حملے کا جواب دینے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تاہم وزارت نے حملے کے ذمہ دار فریق کی نشاندہی نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل  28 فروری سے ایران پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حملوں میں ایران کے دینی رہنما علی خامنہ ای سمیت  اب تک 1,340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

تہران نے  ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے جوابی کاروائیاں کیں اور  اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن، عراق اور امریکی فوجی اثاثوں کے میزبان خلیجی ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔حملوں سے  جانی و مالی نقصان ہوا، انفراسٹرکچر تباہ ہوا اور عالمی منڈیوں  اور فضائی سیرو سفر میں خلل پیدا ہوا ہے۔

دریافت کیجیے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا