سیاست
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ، چین اور امریکہ نے بر اعظم افریقہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، میکرون
افریقہ اب ایسے ماڈل کو قبول نہیں کرتا جو محض امداد پر مبنی ہو یا بیرونی طاقتیں افریقی منڈیوں کے لیے حل متعین کریں۔
ترکیہ، چین اور امریکہ نے بر اعظم افریقہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، میکرون
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 12 مئی 2026 کو نیروبی، کینیا میں افریقہ فارورڈ سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے۔ / Reuters

 صدر ِ فرانس ایمانوئل میکرون نے اعتراف کیا ہے کہ فرانس نے افریقہ میں ترکیہ، چین اور امریکہ جیسے حریفوں کے مقابلے میں اپنا اثرِ رسوخ کھودیا ہے، فرانسیسی اداروں اور کمپنیوں کی دہائیوں پر محیط خود اطمینانی اور تکبر نے اس کا سبب بنا۔

افریقہ بزنس فورم کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں، میکرون نے کہا کہ گزشتہ  25 سالوں فرانس کو افریقہ میں 'جھٹکا'  لگا ہے، انہوں نے اس رجحان کو 'معمول' اور یہاں تک کہ 'مثبت' قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی کمپنیاں اور انتظامی ادارے افریقی ممالک کے ساتھ تاریخی روابط پر حد سے زیادہ انحصار کرتے رہے اور  اپنی رقابت برقرار نہ  رکھ سکے۔

انہوں نے کہا، 'وہ سمجھتے تھے کہ ایک مخصوص دائرہ ہے جہاں فرانسیسی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہر چیز خود بخود کھلی ہو گی۔'

میکرون نے کہا کہ افریقی ممالک زیادہ  رقابت کے حامل  شراکت داروں کی طرف رجوع کر کے معقول اقتصادی فیصلے کر رہے ہیں، انہوں نے براعظم میں انقرہ اور بیجنگ کے بڑھتے ہوئے کردار کی نشاندہی کی۔

میکرون نے کہا کہ افریقہ اب ایسے ماڈل کو قبول نہیں کرتا جو محض امداد پر مبنی ہو یا بیرونی طاقتیں افریقی منڈیوں کے لیے حل متعین کریں۔

انہوں نے 'تصوری انقلاب' کا مطالبہ کیا، اور فرانس سے کہا کہ وہ صرف امداد دینے کی 'عمودی منطق' ترک کرے اور اس کے بجائے مساوات اور شراکت پر مبنی تعلقات قائم کرے۔

میکرون نے کہا کہ نئے نقطۂ نظر کا محور افریقی اقوام کے ساتھ 'مشترکہ سرمایہ کاری، مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ایجاد'  کے  ارد گرد ہونا چاہیے۔

انہوں نے افریقہ کی مضبوط اقتصادی صلاحیت پر بھی زور دیا، اور بتایا کہ حالیہ برسوں میں براعظم کی ترقی جنوب مشرقی ایشیا کی ترقی  کی رفتار سے آگے نکل چکی ہے۔

 

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا