سیاست
3 منٹ پڑھنے
یوکرین: دنیا روس پر دباو ڈالے
قیدیوں کے بڑے ترین تبادلے کے دوران روس کے یوکرین پر بھیانک حملے، 12 افراد ہلاک
یوکرین: دنیا روس پر دباو ڈالے
Four people were also reported dead in the western Khmelnytskyi region, four in the Kiev region and one in Mykolaiv in the south. / Photo: Reuters / Reuters

یوکرینی حکام کے مطابق گذشتہ رات بھر جاری رہنے والے روسی حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کیف اور ماسکو کے درمیان قیدیوں کے بڑے تبادلے  کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ  بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق، شمال مغربی علاقے ژیتومیر میں  تازہ ترین روسی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں آٹھ، بارہ اور سترہ سال کے تین بچے بھی شامل ہیں ۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروسز نے جمعے کی رات سے ہفتے کی صبح تک جاری رہنے والے روسی بیلسٹک میزائل حملوں  کی وجہ سے اس رات کو 'دہشت گردی کی رات' قرار دیا ہے۔

یہ تازہ حملے اس وقت ہوئے جب امریکہ تین سالہ جنگ کو روکنے کے لیے جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے  اور دونوں فریق فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا قیدیوں کا بڑا ترین  تبادلہ کر رہے ہیں ۔

یوکرین کی فوج نے اتوار کی صبح جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ اس نے رات بھر 45 روسی میزائل اور 266 حملہ آور ڈرون مار گرائے ہیں۔

حملوں کے نتیجے میں مغربی علاقے ہملنیتسکی میں چار افراد، کیف کے علاقے میں چار اور جنوبی علاقے میکولائیو میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق  کیف کے علاقے میں چار افراد ہلاک اور 3  بچوں سمیت  16 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

'پابندیاں یقیناً مددگار ہوں گی'

کیف کے میئر وٹالی کلِچکو نے کہا  ہے کہ دارالحکومت 'حملے کی زد میں' تھا لیکن 'فضائی دفاعی نظام کام کر رہا ہے ۔

دوسری جانب، روسی حکام نے کہا ہے  کہ ماسکو کی طرف بڑھنے والے ایک درجن ڈرونوں کو گرا دیا گیا ہے۔

روسی شہری ہوا بازی کے حکام نے کہا  ہے کہ ماسکو میں کم از کم چار ہوائی اڈوں سے پروازیں کم کر دی  گئی  ہیں، جن میں مرکزی ہوائی اڈہ شیریمیٹیوو بھی شامل ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق یہ نئے حملے اس وقت ہوئے  ہیں جب روس نے جمعہ سے ہفتہ کی رات 14 بیلسٹک میزائل اور 250 ڈرونز داغے، جس میں 15 افراد زخمی ہوئے۔

روسی فوج نے ہفتے کے روز کہا تھا  کہ یوکرین نے منگل سے اب تک 788 ڈرونوں اور میزائلوں سے روس کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کو بین الاقوامی رہنماؤں سے روس پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

' زیلنسکی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ روس کی قیادت پر واقعی مضبوط دباؤ کے بغیر، یہ بربریت روکی نہیں جا سکتی۔ پابندیاں یقیناً مددگار ہوں گی۔

زلنسکی نے  امریکہ، یورپی ممالک اور 'دنیا بھر میں امن کے خواہاں  تمام لوگوں سے  اپیل کی ہے کہ وہ جنگ روکوانے کے لیے ماسکو پر دباو ڈالیں ۔

دریافت کیجیے
روس نے کیف کو بڑھتی ہوئی ہتھیار کی فراہمی پر برطانوی سفارت کار کو طلب کر لیا
نتن یاہو  نے غزہ میں نسل کشی، ایران، لبنان، شام پر حملوں کو سراہتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کیا
روس: "خلا میں کی دوڑ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں"
پولینڈ نے یوکرین پر روسی حملوں کی وجہ سے شروع کردہ فضائی آپریشن ختم کر دیا
صدر ٹرمپ؛ وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے 'تقریباً ہر موضوع' پر بات ہو گی
جنگوں کے عالمی معیشت کو رخ دینے والے دور میں برکس کے رہنما بھارت میں یکجا
مودی کا پوتن کو مشورہ: تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے
روسی صدر یوکرین اور ایران میں جنگیں جاری ہونے کے ماحول میں برکس سمٹ کے لیے بھارت میں
قالیباف: تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک" جواب دے گا
ارجنٹینا نے برطانیہ سے منسلک فاکلینڈ آئل ڈرلنگ پر 45 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں
روس کا امریکہ کو مشورہ: یوکرین میں سمجھوتے کو 'زمینی حقائق' کی عکاسی کرنی چاہیے
ایران: امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے 'قربانی کا بکرا' بننے کی اجازت نہ دیں
امریکی قرضداروں کے قرضے معاف کرو، انہیں ایران پر حملہ کرنے بھیجو: اسرائیلی اخبار کا ایک منصوبہ
امریکی ایوانِ نمائندگان  نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی یونیورسٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے میز پر لانے کی کوششوں کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
ٹرمپ: "اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ رہتا"
امریکا اور ونیزویلا کے درمیان 'دنیا کے بڑے ترین تیل معاہدے' طے
امریکہ اور ایران کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وائٹ ہاؤس
ٹرمپ انتظامیہ نےامیگرینٹ ویزا درخواستوں کو عارضی طور پر منجمد کر دیا - رپورٹ
امریکی وزیر دفاع: "ضرورت پڑنے پر ایران پر دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں"۔