دنیا
2 منٹ پڑھنے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
7 اکتوبر 2023 کو جو کچھ ہوا، وہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے کسی بھی عمل کو جائز ثابت نہیں کر سکتا۔
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
برطانوی وزیر اعظم برنہم نے کہا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ببرطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ "بچّوں سمیت  عوام کی ایک بڑی تعداد  حملوں میں ہلاک ہو چکی ہے، بہت کم امداد علاقے میں پہنچ پا رہی ہے۔"

اینڈی برنہم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ برطانیہ نے مشرقِ وسطیٰ کے بارے میں اپنی پوزیشن کو "ری سیٹ" کیا ہے اور چند ممالک کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

برنہم نے زور دے کر کہا کہ" 7 اکتوبر 2023 کو جو کچھ ہوا، وہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے کسی بھی عمل کو جائز ثابت نہیں کر سکتا ۔ یہ معاملہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ جب  کرب میں اضافہ ہوتا جا رہا ہےاور دونوں قوموں کے لیے بہترین حل سمجھا جانے والا دو ریاستی حل حملوں کی زد میں ہے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔"

برنہم نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے بنائے جانے والے منصوبہ بند غیرقانونی بستیوں کی مخالفت کرتے ہوئے  کہا" اس کی  اجازت نہیں دی جا سکتی،  اسی لیے ہم نے غیرقانونی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی  عائد کی ہے۔ ہم نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ غیرقانونی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ  مصائب اور ہلاکتیں فوراً ختم ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے ساتھ امن و سلامتی کے ماحول  میں رہیں۔"

اینڈی برنہم نے کہا کہ دو ریاستی حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے اور اس ہدف کو عملی طور پر نافذ کرنے میں ناکامی سے سیاسی اداروں پر اعتماد متاثر ہو رہا ہے" جس کا فائدہ ہمارے دشمن بھی اُٹھانا شروع کر دیں گے۔"

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"