دنیا
1 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی تازہ خلاف ورزی: جنوبی لبنان پر فضائی حملے
یہ حملے نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی ایک تازہ خلاف ورزی ہیں
اسرائیل کی تازہ خلاف ورزی: جنوبی لبنان پر فضائی حملے
(فائل فوٹو) 11 جنوری 2026 کو لبنان کے جنوبی علاقے کفر ہٹا پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد آگ اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔ / Reuters

لبنان سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نےبروز ہفتہ رات دیر گئے  جنوبی لبنان کے علاقے 'اقلِیم الطفّاح' میں واقع ہومین الفوقا کے مضافات کو ہدف بنا کر فضائی حملے کئے ہیں۔

لبنان کی قومی نیوز ایجنسی (NNA) نے کہا ہے کہ حملے مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 10 بج کر 15 منٹ پر کئے گئے اور  الحمِیلا کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں کسی  جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی فوری معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ حملے نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی ایک تازہ خلاف ورزی ہیں۔  

واضح رہے کہ اسرائیل اکتوبر 2023 میں شروع کی گئی نسل کُشی  جنگ کے دوران قبضے میں لئے  گئے پانچ لبنانی پہاڑی مقامات پر ابھی تک قابض ہے۔ اس کے علاوہ وہ دیگر لبنانی علاقوں پر بھی کئی دہائیوں سے قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ان اسرائیلی حملوں میں لبنان میں چار ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 17,000 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی