دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
امریکہ میں یومِ آزادی کی تعطیل کی رات فائرنگ کے واقعے میں چار بچوں سمیت  کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
نیویارک کے کونی آئی لینڈ میں 4 جولائی کی چھٹی کے موقع پر اندھا دھند فائرنگ میں 8 افراد زخمی۔ / AA

امریکہ کے یومِ آزادی کی تعطیل کی رات نیویارک سٹی کے علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار بچوں سمیت  کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی 'اے بی سی نیوز' کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بروکلین کے علاقے ویسٹ 31ویں اسٹریٹ پر ہفتہ کی رات تقریباً 10 بج کر 37 منٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو مرد، دو عورتیں اور چار بچے شامل ہیں، جن کی عمریں بالترتیب 14، 12، 7 اور 6 سال ہیں۔

این وائی پی ڈی کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک 21 سالہ عورت کی حالت نازک اور باقی سات کی حالت تسلی بخش ہے ۔

اے بی سی نیوز کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، تاہم اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر این وائی پی ڈی نے فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز امریکہ نے اپنی آزادی کی 250ویں سالگرہ منائی تھی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں