دنیا
2 منٹ پڑھنے
حماس: اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں
الحاق، قبضے اور جبری ہجرت کو تقویت دینے والی اسرائیلی پالیسیوں کو رکوانے کے لئے، مذّمتی بیان میں شامل ممالک اسرائیل پر سخت پابندیاں لگائیں: حماس
حماس: اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں
اسرائیل نے غیر قانونی بستیوں کی توسیع کو تیز کر دیا ہے، 2025 میں ریکارڈ 54 بستیوں کی منظوری دے کر۔ / AP

حماس نے بروز منگل جاری کردہ بیان میں نئے اسرائیلی اقدامات کی مخالفت میں تقریباً 20 ممالک کی مشترکہ مذّمت کا خیرمقدم کیا اور  اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ماہ اسرائیل نے، مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول سخت کرنے کے لئے، متعصب دائیں بازو کے وزراء کی حمایت سے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔ ان اقدامات میں مقبوضہ مغربی کنارے کی زمین کا بحیثیت "ریاستی ملکیت" کے اندارج شروع کرنا اور علاقے کی زمینوں کی براہِ راست اسرائیلی گاہکوں کے ہاتھ فروخت کی  اجازت دینا شامل ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز  رات دیر گئے ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت خطّے کے اہم ممالک اور یورپی ممالک میں سے  فرانس اور اسپین سمیت کُل  18 ممالک نے حالیہ اقدامات پر اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مذّمتی بیان میں مذکورہ ممالک نے کہا ہےکہ یہ اقدامات   علاقے کے زمینی حقائق کو تبدیل کرنے اور ناقابل قبول عملی الحاق میں اضافہ کرنے کی  ایک کھُلی  کوشش   اور  فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے اطلاق کو ہدف بنانے والاایک  ارادی اور براہ راست   حملہ ہیں"۔

صحیح سمت میں قدم

حماس نے اس مذّمت کو، قبضے کے توسیع پسندانہ منصوبوں کے مقابل، درست سمت میں اُٹھایا گیا  قدم قرار دیا اور کہا ہے کہ توسیعی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ  قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی  ہیں" ۔

فلسطین تحریکِ مزاحمت 'حماس ' نے ایک بیان میں، الحاق، قبضے اور جبری ہجرت کو تقویت دینے والی اسرائیلی پالیسیوں کو رکوانے کے لئے، مذّمتی بیان میں شامل  ممالک سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کی اپیل کی ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ  حالیہ اقدامات مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری " اسرائیلی جارحیت" کا حصہ ہیں۔

تقریباً تین ملین فلسطینیوں کے علاوہ، مغربی کنارے میں  بین الاقوامی قانون  کی رُوسے غیر قانونی بستیوں اور چوکیوں  میں 500,000 سے زائد غیر قانونی اسرائیلی آبادکار رہائش پذیر ہیں ۔

ایکٹیوسٹوں  کے مطابق اسرائیل کی موجودہ حکومت نے بستیوں کی توسیع میں تیزی پیدا کی  اور 2025 میں 54 بستیوں کی ریکارڈ منظوری دی ہے۔

دریافت کیجیے
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ