دنیا
1 منٹ پڑھنے
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
افغانستان کو سرکاری طور پر "ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک" تسلیم کر لیا گیا ہے: وزیر خارجہ مارکو روبیو
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
روبیو نے متنبہ کیا کہ افغانستان امریکی شہریوں کے لیے بدستور غیر محفوظ ہے۔ / Reuters

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اافغان حکومت کے زیرِ عمل اقدامات کی وجہ سے  افغانستان کو سرکاری طور پر "ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک" تسلیم کر لیا گیا ہے۔  

روبیو نے کل بروز پیر جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "آج میں، افغانستان کو' ناحق حراستوں  کی سرپرست ریاست' نامزد کر رہا ہوں۔ طالبان، پالیسی رعایتیں حاصل کرنے کی خاطر، دہشت گردی اوراغوا برائے تاوان کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ ان مذموم حربوں کا خاتمہ ضروری ہے۔"

افغانستان کی مذکورہ درجہ بندی امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کی ناحق  گرفتاریوں سے متعلق موصول ہونے والی لاتعدادخبروں کے بعد کی گئی ہے۔

روبیو نے خبردار کیا  ہےکہ "افغانستان، امریکی شہریوں کے لیے، بدستور خطرناک ہے۔امریکی  شہریوں کے لیے افغانستان کا سفر محفوظ نہیں ہے کیونکہ طالبان ہمارے شہریوں  اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو غیر قانونی شکل میں تحویل میں لیتے رہتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا  ہے کہ "طالبان کو ڈینس کوائل، محمود حبیبی اور افغانستان میں ناجائز طور پر حراست میں رکھے گئے دیگر تمام امریکیوں کو فوراً رہا کرنا اور یرغمالی سفارت کاری حکمت عملی  کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے"۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں