دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
یوکرینی حملوں میں روس میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، جبکہ روسی حملوں میں یوکرین میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ حکام
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
فائر فائٹرز گھریلو اشیاء کے اس شاپنگ مال کے جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں جو روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنا، خارکیف، یوکرین، 24 اکتوبر 2026۔ / Reuters

یوکرین کی جانب سے روس پر حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے، جب کہ روسی حملوں میں یوکرین میں 10 افراد زخمی ہوئے۔

علاقائی سربراہ ییگور کووالچک نے  بتایا کہ روسی علاقے بریانسک کے گاؤں بورشچووو میں ایک زرعی ادارے کی منی بس پر یوکرینی ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

بیلگورود میں رات بھر ہونے والے وسیع پیمانے کے  ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق، خارکیف اور ونیتسیا میں روسی حملوں میں تین ہنگامی ردعمل کرنے والے عملے سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

ونیتسیا میں ایک رہائشی پانچ منزلہ عمارت پر روسی حملے میں مزید چھ افراد زخمی ہوئے۔

ایمرجنسی سروس  کا کہنا ہے یہ حملے آگ لگنے کا سبب بنے اور جائے وقوعہ پر  پہنچنے والی ہنگامی ٹیموں پر بار بار حملے کیے گئے۔

اس نے کہا کہ ایک فائر انجن ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

دریں اثنا، روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فوجوں نے رات بھر یوکرین میں لاجسٹکس مراکز، بندرگاہی انفراسٹرکچر اور مبینہ طور پر یوکرینی افواج کے لیے ساز و سامان لے جانے والے جہازوں پر حملے جاری رکھے۔

خارکیف میں روسی حملوں نے  ایک لاجسٹکس سینٹر، ایک تقسیماتی مرکز اور  ایک ٹرمینل کو نشانہ بنایا،

وزارت کے مطابق، یہ  تنصیبات   عسکری  یا دوہرے استعمال کی اشیاء ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں جو یوکرین کی مسلح افواج   کے لیے کام کرتی تھیں۔

وزارت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یوکرینی افواج کے لیے ساز و سامان لے جا نے والے ایک مال بردار بحری جہاز کو  بندرگاہ چورنومورسک کی طرف جاتے وقت نشانہ بنایا گیا۔

وزارت نے مزید  کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظاموں نے رات بھر میں 532 یوکرینی طیارہ نما ڈرونز کو ناکارہ بنایا۔

دونوں فریقین  کے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق  نہیں ہو سکی۔

 

دریافت کیجیے
روس: ہم نے یوکرین میں ایک بندرگاہ اور سفر کرنے والے کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
الہان عمر دھوکے باز ہے فوراً استعفی دے:ٹرمپ
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے