دنیا
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا: سیمرو آتش فشاں پہاڑ میں سات دھماکے
مشرقی جاوا کے سیمیرو آتش فشاں پہاڑ میں صرف تین گھنٹوں میں سات دھماکے، حکام نے عوام کو پہاڑ سے دُور رہنے کی ہدایت کی ہے
انڈونیشیا: سیمرو آتش فشاں پہاڑ میں سات دھماکے
انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے کے لوماجنگ میں ماؤنٹ سیمیرو آتش فشاں پھٹ گیا۔ / Reuters

انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ 'سیمیرو' میں آج بروز بدھ علی الصبح تین گھنٹوں کے اندر سات دھماکے ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا سرکاری خبر ایجنسی 'آنتارا' کے مطابق پہلا دھماکہ صبح 4:58 پر  ہوا اور آتش فشانی دہانے کی اُگلی ہوئی راکھ   800 میٹر  بلندی تک پہنچی ۔ فضاء میں پھیلے ہوئے دھوئیں اور راکھ  کے بادل  شمال مشرق کی طرف اُڑنے لگے۔

آتش فشانی دھماکوں کے  پیدا کردہ زلزلوں کا ارتعاشی طول و عرض 22 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔یہ زلزلہ  138 سیکنڈ تک جاری رہا۔

دوسرا دھماکہ  6:10 پراور تیسرا  6:56 پرہوا۔ دھماکوں میں آتش فشانی دہانے کی اُگلی ہوئی راکھ  300 سے 700 میٹر  بلندی تک پہنچی۔ چوتھا دھماکہ  صبح 7:05 پر ہوااور  شمال کی سمت 600 میٹر اونچا  دھوئیں کا ستون بن گیا۔

پانچویں دھماکے کی اُگلی ہوئی راکھ  800 میٹر بلندی تک پہنچی۔ اس کے بعد  مزید دو دھماکے ہوئے ہیں۔

حکام آتش فشاں کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور، لاوے کے چوٹی سے 17 کلومیٹر دُور تک پہنچنے کے احتمال کی وجہ سے،  عوام کو دریائے 'بیسوک کوبوکان' کے ساحل سے  500 میٹر دُور رہنے کی تنبیہ کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ بحرالکاہل  کے 'آتشی حلقے'  پر واقع  ہونے کی وجہ سے انڈونیشیا  میں 120 سے زائد فعال آتش فشاں پہاڑ پائے جاتے ہیں ۔ پہاڑوں میں آتش فشانی حرکت، ملک میں ایک تواتر سے، زلزلوں کا سبب بنتی رہتی ہے۔

دریافت کیجیے
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
ترکیہ: بائیکار  نے چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
سرگن یالچین قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بن گئے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"