یمن مسلّح افواج نے حوثیوں کے خلاف 13 فضائی حملے کئے ہیں۔
فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگی طیاروں نے پیر کی صبح وسطی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 13 فضائی حملے کئے ہیں۔
حملوں میں البیضاء صوبے کے مختلف اضلاع میں میزائل لانچر وں سمیت حوثیوں کے ٹھکانوں، اجتماع کے مقامات اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیاہے۔
صوبہ الضالع کے جنوب میں ایک اور کارروائی کے دوران حوثیوں کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز اور تھرمل نگرانی کے نظام کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق جولائی سے باہمی حملوں میں اضافے کے بعد ملک کے کئی محاذوں پر دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
حالیہ کشیدگی نے اپریل 2022 میں اقوام متحدہ کی زیرِ ثالثی ہونے والی جنگ بندی کے بعد کے نسبتاً پُرسکون ماحول کو متاثر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق حالیہ فضائی حملے اور جھڑپیں یمن میں امن و استحکام کی کوششوں کی نزاکت کو ظاہر کرتی ہیں۔




















