غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج نے عید الضحیٰ کی خریداری کے دوران مغربی کنارے کے علاقوں کی دکانیں بند کر دیں
یہ چھاپے رش کے اوقات کے دوران کیے گئے جب قصبوں کے مرکزی علاقوں  میں حکومتِ فلسطین کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے ایک حصے کی ادائیگی کے بعد جاری عید الاضحیٰ کی خریداری  کے لیے لوگوں کا جمگھٹا لگا ہوا تھا   ۔
اسرائیلی فوج نے عید الضحیٰ کی خریداری کے دوران مغربی کنارے کے علاقوں کی دکانیں بند کر دیں
مقبوضہ مغربی کنارے میں عید کی خریداری کے اوقات کے دوران اسرائیلی چھاپوں نے دکانیں بند کروا دیں۔ / Reuters

عینی شاہدین اور فلسطینی ریاستی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی حصے میں واقع دو فلسطینی قصبوں پر دھاوا بولا ، دکانداروں کو اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا اور رہائشیوں پر حملے کیے۔

یہ چھاپے رش کے اوقات کے دوران کیے گئے جب قصبوں کے مرکزی علاقوں  میں حکومتِ فلسطین کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے ایک حصے کی ادائیگی کے بعد جاری عید الاضحیٰ کی خریداری  کے لیے لوگوں کا جمگھٹا لگا ہوا تھا   ۔

ہیبرون کے جنوب میں واقع علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں عینی شاہدین نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھیڑ کے درمیان قصبے کے مرکز میں داخل ہوئیں، اس کے بعد فوجی سڑکوں میں پھیل گئے، آنسو گیس کے گولے فائر کیے اور دکانداروں کو اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے  بتایاکہ فوجیوں نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا، ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھیں اور انہیں ایک دکان کے باہر جمع کر کے مارا پیٹا۔

ریاستی ریڈیو وائس آف پیلیسٹائن  نے اطلاع دی ہے کہ بیت اللحم کے جنوب میں واقع بیت فجّار میں اسرائیلی فوج کےدھاوےکے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی وال اینڈ سیٹلمنٹس کمیشن کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، اپریل کے دوران اسرائیلی قابضین نے مقبوضہ مغربی کنارے بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں اور ان کی جائیداد کے خلاف 540 حملے کیے۔

یہ حملے اس دوران ہوئے جب اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں اپنا وہابیانہ آغاز یعنی نسل کشی کے شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملوں میں شدت جاری رکھی؛ جن میں قتل، گرفتاریاں اور شہروں و قصبوں پر چھاپے شامل ہیں جن میں گھروں کی تلاشی اور مکانات  کی تباہی بھی شامل ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور قابضین کے حملوں میں اب تک 1,162 فلسطینی ہلاک، 12,245 زخمی اور قریباً 23,000 افراد گرفتارکیے جا چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا