غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ،متعدد ہلاکتوں کی خبریں
غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینی "الانشا" خاندان کے خیمے پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور فلسطینی "دیب" خاندان کے خیمے پر حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ،متعدد ہلاکتوں کی خبریں
/ Reuters
25 مارچ 2025

آج صبح سویرے   اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں، خیموں اور  رہائیشی  علاقوں پر ایک بار پھر حملے کیے۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینی "الانشا" خاندان کے خیمے پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور فلسطینی "دیب" خاندان کے خیمے پر حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

خان یونس کے مغرب میں واقع ناس اسٹریٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے ابسان الکبیرہ میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا، گولہ باری میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی "ابروس" خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

غزہ شہر کے علاقے الصبرہ پر ہونے والے حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے زیتون کے علاقے میں الفاروق مسجد کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

18 مارچ کی صبح اسرائیلی فوج نے 19 جنوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر اپنے شدید حملے دوبارہ شروع کیے ہیں۔۔۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان