مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
اسرائیلی حملے میں ادارے کے لئے سمجھوتے پر کام کرنے والے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد غزہ سے طبی انخلا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے: ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
ٹیڈروس نے ڈبلیو ایچ او کے ٹھیکیدار کے قتل کی تصدیق کر دی، غزہ سے انخلا رکنے پر۔ / AA

عالمی ادارۂ صحت 'WHO' نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ادارے کے لئے سمجھوتے پر کام کرنے والے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد غزہ سے طبی انخلا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔

تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا X سے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ "ڈبلیو ایچ او  نہایت دُکھ سے  تصدیق کرتا  ہے کہ غزہ میں تنظیم کو خدمات فراہم کرنے کے لیے کنٹریکٹ پر کام کرنے والا ایک شخص آج ایک سکیورٹی واقعے میں ہلاک ہو گیا ہے۔"

بیان میں  مزید کہا گیا ہے  کہ  واقعے کے وقت WHO  عملے کے 2 اور ارکان بھی موقع پر موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے ہیں  اور انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔

ٹیڈروس نے مزید کہا ہے کہ"اس واقعے کے بعد WHO نے آج 'براستہ رفح ' مصر منتقل کئے جانے والے مریضوں کے طبی انخلا کو معطل کر دیا ہے۔ اگلے اعلان تک طبی انخلا نہیں کیا جائے گا۔"

اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت نے  واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ٹیڈروس نے کہا ہے کہ "متعلقہ حکام" معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے "عام شہریوں اور امدادی  کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل، غزّہ میں دو سالہ نسل کُشی جنگ کے بعد 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اکتوبر 2023 سے تاحال  اسرائیل کی نسل کُشی کارروائیوں میں، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل،   72,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ