ترکیہ نے بچوں اور نوجوان صارفین کی آن لائن سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے نئے سوشل میڈیا ضوابط متعارف کرائے ہیں۔
آسٹریلیا اور فرانس جیسے دیگر ممالک کے ہمراہ یہ ضوابط حفاظتی اقدامات میں اضافہ، پلیٹ فارمز کی جوابدہی بڑھانے اور نقصان دہ مواد کے خلاف تیز مداخلت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں۔
نئے قواعد کے تحت پندرہ سال سے کم عمر نابالغ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹر نہیں ہو سکیں گے، اور کمپنیوں پر موثر عمر کی تصدیق کے نظام نافذ کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔
پلیٹ فارمز پر یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ پندرہ سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے عمر کے مطابق مختلف اور مناسب خدمات فراہم کریں۔
ضوابط نے والدین کے کنٹرول کے مضبوط میکانزم متعارف کروائے ہیں، جن میں اکاؤنٹ کی ترتیبات کو منظم کرنے اور اسکرین ٹائم محدود کرنے کے اوزار شامل ہیں۔
سوشل میڈیا کمپنیاں پرُفریب اشتہارات کو روکنے اور آن لائن خطرات کو کم کرنے کے اقدامات اٹھانے کی پابند ہوں گی۔
قومی سلامتی سے متعلق ہنگامی معاملات میں، بڑے پلیٹ فارمز کو مواد ہٹانے کے حکام کے احکامات ایک گھنٹے کے اندر پورے کرنے ہوں گے۔
ترکیہ میں روزانہ 10 ملین (ایک کروڑ) سے زائد صارفین رکھنے والے پلیٹ فارمز پر سخت تر ذمہ داریاں عائد ہوں گی۔
دہرائے جانے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے پلیٹ فارمز کو یہ یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا ہوگا کہ پہلے سے ہٹایا گیا غیر قانونی مواد دوبارہ اپ لوڈ نہ ہو۔۔
اگر ذمہ داریاں پوری نہ کی گئیں تو پلیٹ فارم پر نئے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
اگر خلاف ورزیاں جاری رہیں تو حکام عدالت سے منظوری لے کر پلیٹ فارم کی بینڈوڈتھ 50 فیصد تک کم کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں اور بالآخر اسے 90 فیصد تک محدود کر سکتے ہیں۔
گیمنگ پلیٹ فارمز کو بھی ضوابط میں شامل کیا گیا ہے، اور ایسے کھیل ممنوع ہوں گے جو مناسب عمر کی درجہ بندی کے بغیر ہوں۔
بیرونِ ملک قائم گیمنگ پلیٹ فارمز جن کے روزانہ 100,000 سے زیادہ صارفین ہوں گےانہیں ملک میں قانونی نمائندہ مقرر کرنا ہوگا۔
اس ضابطے کا مقصد ایک محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ماحول قائم کرنا ہے، اور یہ قواعد اشاعت کے چھ ماہ بعد نافذ العمل ہوں گے۔












