دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران "مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے": ٹرمپ
بیسنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر  ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کر دیا، اس کے تقریباً 100 فیصد کے قریب فوجی کارخانوں کو تباہ کر دیا اور اس کے جوہری پروگرام کو دفن کر دیاہے
ایران "مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے": ٹرمپ
ٹرمپ-ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری تنازعات کے دوران کہا ہے کہ ایران "مکمل طور پر تباہ" ہو چکا ہے۔

ٹرمپ نے پیر کے روز مزید تفصیلات دیے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل'پر لکھا، "ایران مکمل طور پر تباہ ہو رہا ہے!! صدر ڈی جے ٹرمپ ۔

اتوار کے روز وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف "اقتصادی ڈی-ڈے"  میں داخل ہو چکا ہے، جو ان کے بقول ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تہران کی فوجی اور جوہری صلاحیتوں کو ختم کرنے کے بعد ہوا ہے۔

بیسنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر  ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کر دیا، اس کے تقریباً 100 فیصد کے قریب فوجی کارخانوں کو تباہ کر دیا اور اس کے جوہری پروگرام کو دفن کر دیا۔"

ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ جب تہران پر سخت اقتصادی اقدامات لاگو کیے جا رہے ہیں، تو وہ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ "درست معاہدہ" کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  "وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن میرے خیال میں وہ درست معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ان کے پاس پیسہ نہیں ہے، ان کی بحریہ نہیں ہے، ان کی فضائیہ نہیں ہے، وہ اپنے فوجیوں کو تنخواہ نہیں دے رہے، پولیس کو تنخواہ نہیں دے رہے۔ ان کی مہنگائی کی شرح 350 فیصد ہے۔"

ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کے آس پاس کے علاقے پر "مکمل کنٹرول" حاصل کر لیا ہے، جس میں اہم بحری راستہ اور جنوبی ایران کا آس پاس کا زمینی علاقہ بھی شامل ہے۔

واشنگٹن اور تہران نے جون میں دشمنی کے خاتمے اور آبنائے کے ذریعے بحری نقل و حمل کی بحالی سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ تاہم، یہ معاہدہ بعد میں نفاذ کی شرائط اور آبی گزرگاہ کے مستقبل کے طریقہ کار پر اختلافات کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

یہ تنازع فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے ایک حملے سے شروع ہوا تھا۔ تہران نے اسرائیل میں موجود اہداف اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کر کے اس کا جواب دیا تھا۔

 +

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے