مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
بحری آمدورفت  کے ڈیٹا  کے مطابق  اس بحری  جہاز نے  پیر کی  رات گئے  گزرگاہ کے نزدیک چکر لگانے کے بعد منگل کی علی الصبح آبنا ء کو عبور کر لیا ۔
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
39 کلومیٹر طویل آبنائے ہرمز دنیا کی تیل کی سب سے اہم گزرگاہ ہے، جو خلیج کو خلیجِ عمان سے جوڑتی ہے۔ / Reuters

ایک چینی ملکیت والا ٹینکر، جس پر امریکی پابندیاں نافذ ہیں، نے آبنائے ہرمز عبور کر لی ہے، اور یہ موجودہ محاصرے کے نافذ ہونے کے بعد اس اسٹریٹیجک آبی راستے کا معلوم شدہ پہلا عبور ہے۔

تیل و کیمیائی مال بردار جہاز" رچ سٹیری" شنگھائی شوآرن شپنگ  کمپنی کی ملکیت ہے، یہ  امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ایک فرم ہے۔

بحری آمدورفت  کے ڈیٹا  کے مطابق  اس بحری  جہاز نے  پیر کی  رات گئے  گزرگاہ کے نزدیک چکر لگانے کے بعد منگل کی علی الصبح آبنا ء کو عبور کر لیا ۔

یہ ٹینکر متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے روانہ ہوا تھا اور اب چین کی طرف جا رہا ہے۔

یو ایس سینٹ کام نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ خلیج اور خلیجِ عمان میں ایرانی بندرگاہوں میں داخل  یا نکلنے  والے بحری  جہازوں کے خلاف 'محاصرہ غیر جانبداری کے ساتھ نافذ کیا جائے گا'۔

کچھ ہی دیر بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی ایرانی جہاز جو محاصرے کے قریب آئے گا 'فوراً ختم کر دیا جائے گا'۔

محاصرہ توڑنے کے لیے فالس سگنلز

ایک ٹینکر جو ایران کے جزیرہ  خارگ کے تیل ٹرمینل سے روانہ ہوا تھا، اسے پیر کو آبنا میں دیکھا گیا  جبکہ وہ گمراہ کن آٹو میٹک آئیڈینٹی فکیشن سسٹم (AIS) ڈیٹا نشر کر رہا تھا، اور جھوٹا اشارہ دے رہا تھا کہ اس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

ایسی تدبیریں تیزی سے عام ہوتی جا رہی ہیں۔ تنازع کے آغاز سے متعدد جہازوں نے اپنی نقل و حرکت پوشیدہ کرنے کے لیے ٹریکنگ ڈیٹا میں جعل سازی کرنے یا اپنا AIS ٹرانسپونڈر بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے