دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی 'دھمکیوں' کے مقابل ملیشیا فورس فعال کی جائے گی: مادورو
ہم، امریکی دھمکیوں کے مقابل اپنے ملک کے دفاع کی خاطر 45 لاکھ سے زائد ملیشیا فورس کو متحرک کریں گے: نکولس مادورو
امریکی 'دھمکیوں' کے مقابل ملیشیا فورس فعال کی جائے گی: مادورو
وینیزویلا کے ملیشیا کے ارکان کی تعداد تقریباً 50 لاکھ بتائی جاتی ہے، اگرچہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے۔ (تصویر: اے پی) / AP
19 اگست 2025

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ وہ  امریکی دھمکیوں کے مقابل اپنے ملک کے دفاع کے لیے 45 لاکھ سے زائد ملیشیا کو متحرک کریں گے۔

مادورو کا  یہ بیان  ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب واشنگٹن نے مادورو کی گرفتاری کے لیے انعام کی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔

مادورو نے پیر کے روز ٹیلیویژن  پر عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ "میں، رواں  ہفتے کے دوران، ایک خصوصی منصوبہ فعال کر رہا ہوں ۔ یہ منصوبہ پوری ملکی اراضی  کے دفاع کا احاطہ کرے گا اور اس میں ملیشیا فورس کی 45 لاکھ سے زائد نفری شامل ہو گی۔ یہ ملیشیا نفری تیار، متحرک اور مسلح ہوگی"۔

واضح رہے کہ یہ ملیشیا فورس سرکاری طور پر سابق صدر ہیوگو شاویز کے دور میں تشکیل دی گئی تھی۔ دعوے کے مطابق اس  فورس کی کُل نفری  تقریباً 50 لاکھ ہےلیکن تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے۔

واشنگٹن کی دھمکیاں

مادورو نے واشنگٹن کی جانب سے دی جانے والی "عجیب و غریب اور ناقابل یقین دھمکیوں" پر سخت تنقید کی ہے۔

امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے رواں مہینے کے آغاز میں مادورو کی گرفتاری کے لیے انعام کی رقم دوگنی کر کے 50 ملین ڈالر کر دی  ہے۔ مادورو کی گرفتاری کی اپیل   کے لئےمنشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کو بطور توجیہہ پیش کیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے ان پر الزام لگایا  ہےکہ وہ کوکین نیٹ ورک "کارٹیل ڈی لوس سولیس" چلا رہے ہیں اور یہ نیٹ ورک وینزویلا کی فوج کا ایک حصّہ بن چُکا ہے۔

امریکی فوج نے، انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں  کے دائرے میں شامل،' جنوبی کیریبین' میں بھی اپنی بحری یونٹیں متعین کر دی  ہیں۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ' دیوسدادو کابیو' نے کہا ہے کہ امریکی بحری یونٹوں  کے جواب میں 'کاراکاس 'نے "پورے کیریبین میں، اپنے  سمندروں ، اپنی  ملکیت اور پورے وینزویلا میں" متعدد نوعیت کی فورسز متعین کر دی ہیں۔

مادورو نے، امریکہ کے حالیہ اقدامات کا براہ راست ذکر کیے بغیر، واشنگٹن کی "دھمکیوں کے بوسیدہ  راگ" کے مقابل ان کی حمایت کرنے پر اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی سیاسی بنیاد سے، کسان اور مزدور ملیشیا  جیسی مسلح یونٹوں  کو مضبوط کرنے کی، اپیل کی  اور " وینزویلا کی زمین، خودمختاری اور امن کے دفاع کے لیے کسان فورس کے لیے رائفلیں اور میزائل " کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان