ایلون مسک نے امریکہ کے 2026 وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے تقریباً 50 کروڑ ڈالر خرچ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بھاری مالی معاونت کے بدلے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
نیو یارک ٹائمز کے ڈیل بکسربراہی اجلاس میں آن لائن گفتگو کرتے ہوئے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ نے کہا ہےکہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملتا تو وہ ہرگز اتنی رقم خرچ نہ کرتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مالی حمایت کے باوجود کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس نے کامیابی حاصل کی اور ٹیکساس میں بھی ریپبلکن امیدواروں کو شکست ہوئی ہے۔
مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تحریک ’’میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ (MAGA) سے بھی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خود کو سیاسی حوالے سے اعتدال پسند قرار دیا اور کہا ہے کہ ’’میں میگا کا حصہ نہیں ہوں۔‘‘ انہوں نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی خوبیوں اور خامیوں کا بھی ذکر کیا۔
یاد رہے کہ مسک نے 2024 کی صدارتی مہم میں ٹرمپ کی بھرپور مالی حمایت کی تھی اور 2025 میں وفاقی اخراجات کم کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام بھی کیا تھا۔





















