دنیا
1 منٹ پڑھنے
صومالیہ کی خفیہ ایجنسی کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنوں میں الا شباب کے 23 کارندے ہلاک
دہشت گردوں کو ایسے وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ریاست کے اندر حملے شروع کرنے کی تیاری میں تھے۔
صومالیہ کی خفیہ ایجنسی کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنوں میں  الا شباب کے 23 کارندے ہلاک
جولائی سے، افریقی یونین مشن اور شراکت داروں کی حمایت یافتہ صومالی افواج نے الشباب کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ / Reuters

صومالیہ کی قومی انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ اس نے چار کارروائیاں انجام دیں جن میں کم از کم 23 الشباب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

NISAکے مطابق یہ کارروائیاں، جنوب وسطی ریاست ہِرشبل کا حصہ ہونے والے ہِیران اور وسطی شبیلے کے علاقوں میں  ملک کے بین الاقوامی سیکیورٹی شراکت داروں کے تعاون سے کی گئیں۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو ایسے وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ریاست کے اندر حملے شروع کرنے کی تیاری میں تھے۔

NISAنے بیان میں کہا: "یہ پیشگی کارروائیاں انٹیلی جنس کو  خوارج گروہ واب وین اور گوبو کے علاقوں میں  جنگجووں کو  متحرک کر رہا  ہے، کی مخبری ملنے کے بعد کی گئیں۔"

خوارج ایک اصطلاح ہے جو  حکومتِ صومالیہ القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروہ الشباب کو بیان کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

بیان کے مطابق ہِیران کے قصبے موکوقوری میں ایک دہشت گرد کیمپ بھی کارروائیوں کے دوران تباہ کر دیا گیا۔ الشباب تنظیم  صومالی حکومت کے خلاف 16 سال سے زائد عرصے سے بغاوت میں ملوث ہے اور اکثر سکیورٹی فورسز، حکام اور عام شہریوں کو نشانہ بناتی رہتی  ہے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ