دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسپین نے اسرائیل کی سفیرہ کو بر طرف کر دیا
سالومون جولائی 2021 سے اسپین کی نمائندہ رہی ہیں، مگر ستمبر میں مشاورت کے لیے واپس بلائی گئی تھیں جب دونوں حکومتوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تھا
اسپین  نے اسرائیل کی سفیرہ کو  بر طرف کر دیا
اسرائیلی سفیرہ / EFE

اسپین نے باضابطہ طور پر اسرائیل کی اپنی سفیرہ اینا سالومون کو معطل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ  روز اسپین کے سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا، اور اسے وزیرِ خارجہ ہوزےمینوئل البارس کی تجویز پر کابینہ نے منظور کیا تھا۔

سالومون جولائی 2021 سے اسپین کی نمائندہ رہی ہیں، مگر ستمبر میں مشاورت کے لیے واپس بلائی گئی تھیں جب دونوں حکومتوں کے درمیان تناؤ بڑھ گیا تھا۔

مدرید نے اسرائیل کے ہتک آمیز الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور ان اقدامات پر تنقید کی جو اسپینی وزرا کے خلاف کیے گئے،۔

سفارتی کشیدگی کے دوران اسرائیلی حکام نے اسپین کی وزیرِ محنت یولینڈا ڈیاز اور وزیرِ برائے نوجوانان سیرا ریگو کے بیانات پر بھی اعتراض کیا۔

سالومون کی برطرفی کے باضابطہ ہونے کے بعد اسپین کا اسرائیل میں سفارت خانہ ایک ناظم الامورکی قیادت میں رہے گا جب تک مدرید  حکومت نیا سفیر نامزد نہیں کرتی۔

حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اسرائیل میں  بھی ہسپانوی  سفارتی مشن 2024 میں سابق  سفیر کی سبکدوشی کے بعد ناظم الامور  کے زیرِ انتظام ہے۔

سفارتی اختلاف اس وقت مزید گہرا ہو گئے  جب اسپین نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کیا جس کی اسرائیل نے سخت مخالفت کی تھی ۔

 

دریافت کیجیے
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا