سیاست
1 منٹ پڑھنے
وینزویلا نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو 'ناپسندیدہ شخصیت' قرار دے دیا
وولکر ترک، وینزویلا کے جلا وطن شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں: وینزویلا حکومت
وینزویلا  نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو 'ناپسندیدہ شخصیت' قرار دے دیا
National Assembly speaker Jorge Rodriguez called for the government to end any involvement with Turk's office. / AP
2 جولائی 2025

وینزویلا کی قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے  انسانی حقوق 'وولکر ترک' کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے۔

وولکر ترک نےگذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں  کاراکاس حکومت پر "من مانی گرفتاریوں" کا الزام لگایا تھا۔

وینزویلا  حکومت نے اس بیان کو "جارحیت" قرار دیا، اس کی تردید کی  اور کہا ہے کہ 'ترک' نہ صرف  وینزویلا کے ان شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام ر ہے ہیں جنہیں امریکہ نے جلا وطن کر کے ایل سلواڈور کی جیل میں بھیج دیا  ہے بلکہ انہوں نے امریکہ میں اپنے والدین سے جُدا کئے گئے  وینزویلین  بچوں کی واپسی کا بھی مطالبہ نہیں کیا۔

وینزویلا قومی اسمبلی کے اسپیکر 'جارج روڈریگز' نے حکومت سے ، وولکر ترک کے دفتر کے ساتھ تمام  روابط منقطع کر نے کا، مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر  دفتر 2019 سے  وینزویلا میں موجود ہے اور اس کے تنقیدی رپورٹیں اکثر حکومت کے ساتھ مباحث کا سبب بن جاتی  ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان