دنیا
2 منٹ پڑھنے
فرانس نے برڈ فلو کے خطرے کا درجہ 'درمیانے' سے بڑھا کر 'بلند' کر دیا
ملک بھر کے پولٹری فارموں کو، تمام پروں والے حیوانات کو فارموں کے بند حصوں میں رکھنے کی، ہدایت جاری کر دی گئی ہے
فرانس نے برڈ فلو کے خطرے کا درجہ 'درمیانے' سے بڑھا کر 'بلند' کر دیا
The H5N1 bird flu virus is also known as avian influenza. / Photo: AP Archive / AP
21 اکتوبر 2025

فرانس نے برڈ فلو کے خطرے کا درجہ 'درمیانے' سے بڑھا کر 'بلند' کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یورپ میں موسمیاتی برڈ فلو واقعات میں اضافے کی وجہ سے فرانس میں ہائی الارم جاری  کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے پولٹری فارموں کو، تمام پروں والے حیوانات کو فارموں کے بند حصوں میں رکھنے کی، ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

برڈ فلو عام طور پر نقل مکان پرندوں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک موسمی بیماری ہے ۔ حالیہ برسوں میں اس بیماری کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں مرغیوں کو تَلف کرنا پڑا ہے نتیجتاً پیداوار ہی  متاثر نہیں  ہوئی بلکہ بیماری کی  انسانوں میں منتقلی کے خدشات بھی  بڑھ گئے ہیں۔

فرانس وزارتِ زراعت نے سرکاری جریدے میں جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "یہ حکم نامہ، فرانس سمیت  پورے  یورپ  میں نقل مکان  جنگلی پرندوں میں انفیکشن کے شواہد اور پولٹری فارموں  میں کئی وباؤں کی، تصدیق کے بعد جاری کیا گیا ہے"۔

حکم نامے میں وزارت نے کہا  ہے کہ اب تک، پولٹری فارموں میں دو اور ریوڑوں میں تین برڈ فلو واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پہلا کیس اکتوبر کے وسط میں شمالی فرانس کے ایک  پولٹری فارم میں دیکھا  گیا تھا۔

خطرے کی سطح میں یہ تبدیلی بدھ سے نافذ العمل ہوگی اور گذشتہ سالوں  کے مقابلے میں قبل از وقت  نافذکی جا  رہی ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں اور 2023 میں دسمبر میں ہائی الرٹ الارم نافذ کیا گیا تھا۔