مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
امریکہ-ایران جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے: چین و اردن
ایک مشترکہ بیان میں چین اور اردن نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور آبنائے ہرمز سے معمول کی آمد و رفت کو دوبارہ بحال کیا جائے
امریکہ-ایران جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے: چین و اردن
چین-اردن

چینی خبر رساں ایجنسی 'شین ہوا'  کی رپورٹ کے مطابق، ایک مشترکہ بیان میں چین اور اردن نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور آبنائے ہرمز سے معمول کی آمد و رفت کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

چین اور اردن نے کہا کہ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے ایک ایسے "جامع حل" کی تلاش ہونی چاہیے جو علاقائی تناؤ کی بنیادی وجوہات کو ختم کر سکے۔

دونوں ممالک نے "مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیل کے خطرناک اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات پر گہری تشویش" کا اظہار بھی کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز بیجنگ میں اردن کے شاہ عبداللہ  دوم سے ملاقات کی۔

اردن کی شاہی عدالت کے 'ایکس'  اکاؤنٹ پر کیے گئے اعلان کے مطابق، چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی بیجنگ میں شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی اور اہم اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کے دوران، اردن کے  فرماں روا  نے ایک اہم اقتصادی شراکت دار کے طور پر چین کے کردار پر زور دیا، اس بات کی تصدیق کی کہ اردن کے پاس دوطرفہ تعاون کے لیے بہت کچھ پیش کرنے کو ہے اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں۔

شاہ عبداللہ دوم کا یہ سرکاری دورہ جو چین کا ان کا مجموعی طور پر نواں اور 2015 کے بعد پہلا دورہ تھا، پیر کے روز چینی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

چین، اردن کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم تقریباً 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

اس کے علاوہ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی سے ملاقات کی جو شاہ عبداللہ کے ہمراہ اس دورے پر موجود تھے۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے اگلے سال سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ سے قبل اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صفدی نے 'ون چائنہ' اصول کے لیے اردن کی غیر متزلزل وابستگی کو دہرایا اور خطے میں بیجنگ کے تعمیری سفارتی کردار کی تعریف کی۔

علاقائی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل ہے اور اسے پسِ پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا؛ دوسری طرف صفدی نے دو ریاستی حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور امن کے لیے چین کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے