دنیا
2 منٹ پڑھنے
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک
شمالی افریقا میں شدید گرمی کی لہر، الجزائر کے متعدد مقامات آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک
شہری دفاع اور آگ بجھانے والے عملے کے دستے صوبہ بویرہ کے علاقے الہاشمیہ کے جنگلاتی پہاڑی خطے میں پھیلتی ہوئی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، 21 جولائی 2026۔ / َAA

الجزائر  میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

الجزائر کے وزیر داخلہ سعید سیود نے بدھ کو رات دیر گئے جاری کردہ  بیان میں کہا  ہےکہ شمالی افریقہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث الجزائر کے مختلف صوبوں کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ آگ کے نتیجے میں اس وقت تک  کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

الجزائر کی شہری دفاعی سروسز نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ ملک بھر میں 154 مقامات پر  آگ بھڑک رہی ہے۔ صرف  صوبے بجایہ  کے ہیں 36 مقامات آگ  کی لپیٹ میں تھے جن  میں سے 18 پر قابو پالیا گیا ہے۔فائر فائٹر ملک بھر میں کم از کم 69 مقامات پر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

بجایہ کے علاقے تین سال قبل بھی شدید آگ کی لپیٹ میں آ گئے تھے جس نے وسیع جنگلاتی و زرعی اراضی کو جلا کر خاکستر کر دیا تھا۔ شدید آگ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ الجزائر میں موسمِ گرما کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات ایک معمول کی بات  ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں نے حالیہ برسوں میں ملک میں جنگلاتی آگ کی شدت اور سنگینی میں اضافہ کر دیا ہے۔

عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے مطابق شمالی افریقہ میں شدید گرمی اب عام ہوتی جا رہی ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ شمالی افریقہ نے  1991 سے 2025 کے درمیان افریقہ کے چھ ذیلی خطوں میں فی دہائی 0.43 ڈگری سیلسیس کے حساب سے درجہ حرارت میں تیز ترین اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور پانی کی قلت الجزائر میں گرمی کی لہروں کے دوران اونٹوں کی ہلاکتوں میں بھی  اضافے کا سبب بھی بن رہی ہے۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور