ایشیا
2 منٹ پڑھنے
تھائی اور کمبوڈیئن حکام کا رابطہ،جنگ بندی بحال رکھنے کی کوشش
امریکہ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خاص طور پر ان کی متنازعہ سرحد پر دوبارہ جھڑپوں کے بعدلڑائی بند اور کوالالمپور امن معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کریں
تھائی اور کمبوڈیئن حکام کا رابطہ،جنگ بندی بحال رکھنے کی کوشش
ملائیشیا / Reuters

آسیان کے رکن ممالک تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پیر کو کوالالمپور میں اس اجلاس میں شرکت کررہے  ہیں۔

امریکہ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خاص طور پر ان کی متنازعہ سرحد پر دوبارہ جھڑپوں کے بعدلڑائی بند اور کوالالمپور امن معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کریں۔

 امریکہ اب بھی کمبوڈیا اور تھائی لینڈ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دشمنی ختم کریں، بھاری ہتھیار واپس لیں، بارودی سرنگیں نصب نہ کریں اور کوالالمپور امن معاہدوں کو مکمل طور پر نافذ کریں، جن میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر  بارودی سرنگیں صاف کرنا اور سرحدی مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

امریکہ  نے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی ایسوسی ایشن (ASEAN) کے وزرائے خارجہ کی شیڈول میٹنگ کا بھی خیرمقدم کیا تاکہ "کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی مکمل حمایت کی جا سکے کہ وہ اس تنازع کے خاتمے کے لیے اپنے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کریں۔"

 واضح رہے کہ جنگ بندی کے بعد اس  ماہ  کے دوران کم از کم 40 افراد ہلاک اور پانچ لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے وزراء اس سال کے آسیان  چیئرمین ملک ملائیشیا  اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں مختصر جنگ بندی کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

بینکاک اور پنوم پین دونوں ایک دوسرے پر جولائی کی جنگ بندی  کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں۔

ان کے 817 کلومیٹر طویل زمینی سرحد کے ساتھ طویل عرصے سے متنازعہ علاقوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے ہوئے ہیں، جن میں لاوس کے قریب جنگلاتی اندرون ملک علاقوں سے لے کر ساحلی صوبوں تک شامل ہیں۔

تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں اور لاؤس کی سرحدی چیک پوسٹ کے ذریعے ایندھن کی ترسیل روک دی ہے کیونکہ خدشہ تھا کہ انہیں کمبوڈیا کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔

تھائی فوج نے کہا کہ کمبوڈیا ڈرونز کے ذریعے تھائی اڈوں پر بم گرا رہا تھا اور شہری علاقوں پر راکٹ فائر کر رہا تھا۔

دونوں ممالک نے اکتوبر میں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں آسیان سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی موجودگی میں امن معاہدہ کیا تھا لیکن بعد میں تھائی فوجیوں کے سرحدی صوبے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد یہ معاہدہ معطل کر دیا گیا۔

 

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک