دنیا
2 منٹ پڑھنے
وینزویلا: ہمارے پاس 5,000 روسی طیارہ شکن میزائل موجود ہیں
امریکی افواج کے مقابلے کے لئے ہمارے پاس 5,000 روسی ساختہ ایگلا-ایس میزائل موجود ہیں: صدر نکولس مادورو
وینزویلا: ہمارے پاس 5,000 روسی طیارہ شکن میزائل موجود ہیں
Venezuelan President Nicolas Maduro says his country has 5,000 Russian-made Igla-S / AP
23 اکتوبر 2025

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ " کیریبین میں تعینات امریکی افواج کے مقابلے کے لئے ہمارے پاس 5,000 روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے اور قابلِ منتقلی میزائل موجود ہیں"۔

بدھ کے روز، اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت سے منعقدہ  ،ایک ٹیلیویژن تقریب سے خطاب میں مادورو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے پاس، روسی ساختہ اور مختصر  فاصلے تک مار کرنے والے، 'ایگلا۔ایس' میزائل موجود ہیں۔ یہ میزائل ملک کے فضائی دفاعی نظام کا اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ان میزائلوں کی تعداد کم از کم  5,000 ہے اور امن کو یقینی بنانے اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی خاطر   اہم فضائی دفاعی مقامات پر متعین کئے گئے   ہیں "۔

 شدید کشیدگی

امریکہ ایک طویل عرصے سے بائیں بازو کے رہنما مادورو کی حکومت کی مخالفت کرتا چلا آ  رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا بحری بیڑہ متعین کر رکھا ہے جسے واشنگٹن، منشیات کے خلاف، آپریشن کا حصہ قرار دیتا ہے۔

وینزویلا سے امریکہ کی طرف منشیات  کی اسمگلنگ کے دعوے کے ساتھ امریکی لڑاکا طیاروں نے کئی تیز رفتار کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ تاہم کاراکاس ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

وینزویلا کے حکام نے امریکی کارروائیوں کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا  اور واشنگٹن کو  ،منشیات مشن کو بہانہ بنا کر ،وینزویلا کے خلاف جارحیت کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

مادورو نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار ملک کو "کسی بھی سامراجی خطرے" کا جواب دینے کے لیے تیار رکھیں گے۔ وینزویلا کی مسلح افواج "وطن کے چپّے چپّے  کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں"۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان