ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
عراق پی کےکے کو دہشتگرد تنظیم قبول کرے : فیدان
وزیر خارجہ خاقان فدان نے کہا کہ عراق سے ہماری حتمی توقع یہ ہے کہ وہ پی کے کے کو جسے اس نے کالعدم تنظیم قرار دیا ہے اُسے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرے
00:00
عراق پی کےکے کو دہشتگرد تنظیم قبول کرے : فیدان
ترک وزیر خارجہ فدان عراق میں / TRT World
27 جنوری 2025

وزیر خارجہ  خاقان  فدان نے کہا کہ عراق سے ہماری حتمی توقع یہ ہے کہ وہ پی کے کے کو جسے اس نے کالعدم تنظیم قرار دیا ہے اُسے  ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فدان نے کہا کہ عراق جتنا زیادہ طاقتور اور امیر ہو گا، ترکیہ کی خوشحالی اتنی ہی بڑھے گی۔ جب عراق زیادہ محفوظ اور مستحکم ہوگا تو ہمارے خطے میں امن و سکون بڑھے گا۔ اس تناظر میں ہم عراق کو زیادہ خوشحال اور محفوظ ملک بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم عراق کے ان اقدامات میں شامل  ہیں جن کا مقصد ہمارے خطے میں اپنا امن  بحال کرنا ہے۔

فدان نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ عراق میں مستقل استحکام اور خوشحالی کے قیام کے لئے سلامتی کو مکمل طور پر یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے میدان میں عراق کے ساتھ جو مفاہمتی اتحاد حاصل کیا ہے وہ اس تناظر میں بہت قیمتی ہے خاص طور پر، دہشت گردی کے ساتھ ہمارا تعاون اور داعش اور پی کے خلاف ہماری لڑائی انتہائی اہم ہے، پی کے کے ترکیہ، عراق اور شام کو نشانہ بناتی ہے۔ ہمیں اپنے خطے کے مستقبل، سکون اور خوشحالی کے لیے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنی ہوگی۔ ہمیں اپنے تمام وسائل کو یکجا کرنا ہوگا اور داعش اور پی کے کے دونوں کو تباہ کرنا ہوگا، عراق سے ہماری حتمی توقع یہ ہے کہ وہ پی کے کے جسے اس نے کالعدم تنظیم قرار دیا ہے اُسے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرے۔

فواد حسین نے کہا کہ ان کے ترکیہ کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں  انہوں نے کہا کہ وہ وزیر فدان کے دورہ بغداد سے خوش ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ  فدان نے بغداد میں عراقی وزیر دفاع سبط عباسی سے بھی ملاقات کی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان